جہلم(محمداشتیاق پال)پیپلز پارٹی کے سینئر راہنما محمد ارشد چغتائی نے لاہور میں دہشت گردی کے واقعہ پر گہرے رنج و غم کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد پاکستان کو عدم استحکام سے دو چار کر کے پاکستان کو کمزور کرنا چاہتے ہیں،مگر پاکستان کے بہادر فوج اور عوام ان دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے ان کا قلع قمع کرنے اور صف ہستی سے مٹانے کی پوری صلاحیت رکھتیں ہیں،محمد ارشد چغتائی نے مزید کہا کہ ملک میں دہشت گردی کی لہر ایک لمحہ فکریہ ہے حکومت اپنی سست روی اور غفلت کا مظاہرہ کرنے کی بجائے دہشت گردوں سے نمٹنے کیلئے موثر جامع لائحہ عمل طے کرے اور بھارتی ایجنٹ کے پکڑے جانے کے بعد دہشت گردی کی شک کے تحت ملٹری کورٹ میں مقدمہ چلاکر سخت سے سخت سزا دی جائے تاکہ ملک پاکستان اب امن کا گہوار ہو جائے۔اس موقع پر ان کے ہمراہ راؤ یونس ،فاروق یونس ڈار،میاں وسیم،مرزا انیس،آصف ڈار و دیگر بھی موجودتھے۔
The post لاہور میں دہشت گردی کے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہیں،محمد ارشد چغتائی appeared first on جہلم جیو.