Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

چلتے چلتے بچوں کی تربیت تحریر۔ محمد اشتیاق پال چےئرمین جناح جرنلسٹ رائٹر فورم جہلم

$
0
0

نیک اولاد اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایک انعام ہے جسکی جتنی اچھے انداز میں تعلیم و تربیت کی جائے وہ اگلے وقتوں کیلئے ایک اثاثہ اور صدقہ جاریہ ہے، جو ہمارے چلے جانے کے بعد جب وہ اپنے معصوم ہاتھ ہماری دعاء مغفرت کیلئے اٹھائیں گے تو اللہ رب العزت ان معصوموں کی وجہ سے ہماری دنیاوی کمی بیشیوں کو اپنے فضل سے معاف فرماءں گے جبکہ ان کے مقابل اگر ہم نے اپنی زندگی میں اپنے بچوں کی مناسب تعلیم و تربیت پر دھیان نہ دیا توپھر میں آپ اور دوسرے لوگ نہ تو دنیا میں اور نہ قبر اور آخرت میں سکون سے رہ سکیں گے۔ جہاں اللہ تعالی ہمیں اچھی تعلیم و تربیت پر ہمیں معاف فرما سکتے ہیں تو ہمیں بچوں کی اچھی تربیت نہ کرنے پر سخت پوچھ گچھ بھی ہو سکتی ہے۔
آج صبح اخبارات لے کر اپنے گھر کی طرف واپس لوٹنے سے پہلے اپنی عادت کے مطابق اپنے لکھاری دوست و سماج کار عمر بٹ کے پاس اپنے دوست راشد سلیم کے ہمراہ کھڑا تھا کہ دیکھا کہ کم سن بچوں اور نوجوانوں کا ایک غول دکھائی دیا جنہوں نے پیلے رنگ کے بیگ اٹھائے ہوئے تھے اور ڈبوں اور کوڑے سے مقدس اوراق اور اخبارات نکال کر اپنے بیگوں میں ڈال رہے تھے ایک گلی میں ایک 45 سالہ شہری اپنے بیٹے کے ہمراہ یہی کام سر انجام دے رہا تھا ، عمربٹ نے میری توجہ جب انکی طرف دلائی تو مجھ سے رہا نہ گیا میں نے موبائل پر انکی تصویر بنائی اور اس والد کو مخاطب کیا کہ ہمیں اپنے بچوں کی اسی انداز میں تربیت کرنی چاہیے۔
میرے ایک سماجی و سیاسی دوست جو لندن قیام پذیر ہیں اور انکی فیس بک پر اپنے پوتے پوتیوں اور نواسے نواسیوں کے ساتھ کھیلتے ہوئے تصاویر دیکھتا ہوں بلکہ ایک ویڈیو جس میں وہ اپنے ان مستقبل کے معمارں کے ساتھ نعت شریف پڑھ رہے تھے اور بچے بھی کورس میں ان کے ساتھ ساتھ تھے تو مجھے محسوس ہوا کہ اسی نیک تربیت کی بھی اتنی ضرورت ہے جتنی تعلیم کی اگر ہم اپنی آئندہ نسل کو بہتر تعلیم و تربیت سے ہمکنار کرئیں گے تو ہمارے یہ ننھے پھول اپنی خوشبو سے مہکائیں گہ ورنہ کانٹے تو بن ہی جائیں گے جسکی اصلاح کی اشد ضرورت ہے۔
گذشتہ کچھ عرصہ سے ملک کے مختلف علاقوں میں زہریلی شراب پینے سے درجنوں افراد کی ہلاکت پر پریشان ہو گیا وہیں چند روز قبل بارش کی وجہ سے اپنے دفتر دیر سے آیا تو دیکھا کہ ایک 22/23 سالہ نوجوان بری حالت میں سیڑھیوں میں بیٹھا اونگ رہا تھا اور مکھیاں اس پر بھنبھنا رہی تھیں، اسے دیکھ کرمیں مذید پریشان ہو گیا کہ ہی ہمارے ملک و قوم کی باگ ڈور جہاں منشیات اور دیگر اخلاقی برائیوں میں مبتلا ہیں اب ڈرگ کے نشہ میں مبتلا بچوں میں اضافہ ہو رہا ہے وہ والدین کے ساتھ ملک و قوم اور حکومت وقت کیلئے بھی ایک لمحہ فکریہ ہے کہ آج ملک بھر کے میڈیکل سٹوروں پر نشہ آور ادویات اور انجکشن سر عام فروخت ہو رہے ہیں انکا سدباب از حد ضروری ہے ، جس کیلئے حکومت کے ساتھ ساتھ والدین اپنے بچوں کو نوالہ تو سونے کا دیں اور اس کے اتھ ان پر نظر شیر کی طرح بھی رکھیں نہ کہ انہیں ہزاروں روپے دے کر اپنے فرض سے سبکدوش نہ ہو جائیں بلکہ انکے معمولات زندگی پر بھی دھیان رکھیں ہم نے اپنی آئندہ نسلوں کو برائی اور منشیات نشہ آور ٹیکوں اور گولیوں سے بھی بچانا ہے تاکہ نوجوان نسل زندہ قوم بن کر جی سکیں اور دنیا بھر میں ایک مہذب قوم سے شناخت بن سکیں

The post چلتے چلتے بچوں کی تربیت تحریر۔ محمد اشتیاق پال چےئرمین جناح جرنلسٹ رائٹر فورم جہلم appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles