پنڈدادنخان(سلیما ن شہباز)غر یب وال سیمنٹ کمپنی کے قریب پیر چمبل کے پہا ڑی سلسلہ میں جپسم کا تو دہ گرنے سے پا نچ مزدور تودے تلے آگئے دو مزدوروں کو نکا ل لیا گیا ہے جو کہ جاں بحق ہو گئے ہیں اور ملبے کے نیچے دبے ہو ئے تین مزدوروں کو نکا لنے کی کو شش جا ری ہے
للِہ ( نور چغتائی سے )پنڈدادن خان کے نواحی علاقے پیر چنبل کے قریب جپسم کا پہاڑی تودہ گرنے سے پانچ افراد دب گئے دو کی نعشیں نکال لی گئیں تین افرادکو نکالنے کی کوشش کی جارہی ہے زرائع کے مطابق پیر چنبل کے قریب جپسم کا پہاڑی تودہ گرنے سے پانچ مزدور دب گئے دو کی نعشیں نکال لی گئیں تین افراد کو نکالنے کی کوشش کی جا رہی ہے دو نعشوں کی شناخت محمد لال ساکن کھیوڑہ اور محمد بوٹا ساکن چک شفیع شامل ہیں واضع رہے کہ پہلے بھی جپسم اور نمک کے تودے گرنے سے درجنوں افراد جاں بحق اور زخمی ہو چکے ہیں حکومت کو چاہیئے کہ مائینوں میں کام کرنے والے ورکروں کی انشورنس کرانے کے احکامات جاری کرے
پنڈدادنخان(سکندر گوندل سے)پہاڑی تودہ گرنے سے دو محنت کش ملبے تلے دب کر جاں بحق ایک زخمی،تفصیلات کے مطابق کھیوڑہ کے قریبی گاؤں کھوڑہ میں پہاڑی پتھر جپسم کی کھدائی اور لوڈنگ کے دوران پہاڑی تودہ گرنے سے وہاں کام پر لگے چار مزدور ملبے تلے دب گئے،دیگر محنت کشوں نے اپنی مدد آپ ک تحت جب مٹی تلے دبے افراد کو نکالا تو حاجی لال سکنہ کھیوڑہ اور محمد بوٹا سکنہ چک شفیع جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک مزدور ارشد سکنہ کسک کی ٹانگ ٹوٹ گئی۔جاں بحق افراد کو رات گئے پوسٹ مارٹم کے لئے چواسیدن ہسپتال پہنچایا گیا۔واضع رہے کہ مذکورہ جگہ کھوڑہ میں نمک اور جپسم کی کئی مائینز موجود ہیں مگرو ہاں جانے کے لئے خطرناک پہاڑی رستہ استعمال کرنا پرتا ہے پختہ اور کشادہ سڑک نہ ہونے کے باعث بھی یہاں اکثرحادثات ہو چکے ہیں اور کئی محنت کش موت کو گلے لگا چکے ہیں لیکن ضلع جہلم اور چکوال کے سنگم پر واقع اس علاقہ سے حکومت ماہانہ لاکھوں روپئے ٹیکس تو لے رہی ہے مگر سڑک بنانے کی آج تک کوئی منصوبہ بندی نظر نہیں آئی۔
کھیوڑہ( راجہ فیاض الحسن) جپسم کی کان میں ہولناک حادثہ، تین کانکنوں کی لاشیں برآمد۔تفصیلات کے مطابق کھیوڑہ کے نواح میں کھوڑہ کے مقام پر واقع جپسم کی کان میں جان لیوا حادثہ پیش آ گیا۔بتایا جاتا ہے کہ کان میں بارود کے دھماکہ کے نتیجہ میں کان کی چھت گر گئی اور کان میں کام کرنے والے مزدور ہزاروں ٹن ملبہ کے نیچے دب گئے۔ تاحال کھیوڑہ شہر کے رہائشی تین مزدوروں کی لاشیں برآمد کر لی گئی ہیں۔جب کہ اندازًنو کانکن تا حال پہاڑ کے نیچے دبے ہوئے ہیں۔ اس ہولناک حادثہ کا سبب سیفٹی کی عدم موجودگی میں نا جائز بلاسٹنگ بتایا جاتا ہے۔کان میں دبے ہوئے مزدوروں کو نکالنے کے لئے ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔
The post جپسم کا تو دہ گرنے سے پا نچ مزدور تودے تلے آگئے appeared first on جہلم جیو.