جہلم(چوہدری سہیل عزیز)ایک ارب چودہ کروڑ روپے کی لاگت سے دریائے جہلم کنارے گرین بیلٹ کا منصوبہ شنہشاہ تعمیرات چوہدری لال حسین کا تاریخی کارنامہ ہوگا،یہ منصوبہ نہ صرف دریائے جہلم کے کنارے کو خوبصورت بنائے گا بلکہ اس کے ساتھ ساتھ یہ دریا ئے جہلم کا گرین بیلٹ بگا سعیلہ سے چک خاصہ تک ایک سیر گاہ بھی ہوگی۔اس سے قبل گورنر الطاف مرحوم کے دور میں یہ منصوبہ بنایا گیا مگر تکمیل کو نہ پہنچ سکا ایم پی اے چوہدری لال حسین جو کہ اپنی چند سالہ ایم پی اے شپ کے دوران لاتعداد میگا پروجیکٹ کروانے پر جہلم کے عوام کی طرف سے شنہشاہ تعمیرات کا خطاب بھی حاصل کر چکے ہیں یہ ان کا نیا معرکہ ہے جو کہ جہلم شہر کے شہریوں کا دیرینہ خواب بھی تھا جس کی تکمیل پنجاب میں وزیراعلیٰ میاں شہباز شریف کی حکومت کے اسی دور میں ہوگی یہ منصوبہ بگا سعیلہ سے شروع ہو گا اور ایک گرین بیلٹ بنایا جائے گا جو کہ چک خاصہ تک طویل ہوگا یہ گرین بیلٹ نہ صرف دریائے جہلم کے حسن کو چار چاند لگائے گا بلکہ اس کے ساتھ ساتھ شہریوں کو ایک خوبصورت سیر گاہ بھی میسر ہوگی۔عوامی و سماجی حلقوں میں اس منصوبہ کی منظوری پر خوشی کااظہار کرتے ہوئے امید کی ہے کہ یہ منصوبہ بھی چوہدری لال حسین ایم پی اے اپنی ذاتی دلچسپی کی وجہ سے ریکارڈ مدت میں مکمل کروائیں گے،دو سال کے دوران یہ گرین بیلٹ کا منصوبہ اپنی تکمیل کو پہنچے گا۔
The post دریائے جہلم کنارے گرین بیلٹ کا منصوبہ شنہشاہ تعمیرات چوہدری لال حسین کا تاریخی کارنامہ ہوگا appeared first on جہلم جیو.