Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی جہلم محمد انور پاشا کی ختم قل شریف کی روحانی محفل

$
0
0
جہلم(چوہدری سہیل عزیز)سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی جہلم محمد انور پاشا کی ختم قل شریف کی روحانی محفل ان کی رہائش گاہ پر ہوئی اس دعائیہ محفل کا اہتمام ان کے صاحبزادے عمیر انور پاشا نے کیا ،یاد رہے کہ مرحوم برطانیہ میں طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے تھے جنہیں چند روز قبل جسد خاکی جہلم پہنچنے پر سپردخاک کیا گیا مرحوم سینئر صحافی و چیف ایڈیٹر ماہنامہ گلیمر ٹائمز جہانگیر ڈار اور معروف سماجی شخصیت جلال اکبر ڈار کے تایا زاد بھائی تھے۔ان کی روح کو ایصال ثواب پہنچانے کیلئے ختم شریف کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا اس کے بعد ثناء خان مصطفی ﷺ نے نعت رسول مقبولﷺ پیش کی اور علماء کرام نے دین میں والدین کے رتبے سے متعلق مفصل خطاب کیا آخر میں مرحوم محمد انور پاشا کی روح کو ایصال ثواب پہنچانے کیلئے خصوصی دعا کی گی جہلم شہر کے مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افراد اس دعائیہ محفل میں موجود تھے شرکت کرنے والوں میں نومنتخب صدر جہلم پریس کلب چوہدری سہیل عزیز ،ملک فدا اعوان،دلنواز احمد،غلام قادر مخلص ،چوہدری ناصر اقبال چیلیانوالہ،معظم زاہد ڈار،الماس بٹ،جنرل کونسلر راجہ ظفر ،طارق ڈار،افضل لون،اعجا ز ڈار اور دیگر شامل تھے۔

 

The post سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی جہلم محمد انور پاشا کی ختم قل شریف کی روحانی محفل appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles