جہلم(چوہدری سہیل عزیز)میڈیا کی نشاندہی پر جہلم روہتاس روڈ کھوکھر ملوانہ تا ملوٹ پل روڈ کی تعمیر و توسیع کا کام شروع مگر حسب روایت سست روی کا شکار،ٹھیکیدار روڈ پر پانی کا چھڑکاؤ نہیں کر رہا جس کی وجہ سے روڈ سے اٹھنے والا گرد و غبار سانس کی بیماریوں میں اضافے کا سبب بن رہا ہے ۔تفصیلات کے مطابق جیسا کہ بلدیاتی الیکشن سے قبل کھوکھر ملوانہ تا ملوٹ نالہ گہان پل سڑک کی تعمیر و توسیع کا کام شروع ہوا مگر الیکشن کی وجہ سے کام روک دیا گیا اس کے بعد میڈیا کی خبروں کے اشاعت کے بعد دوبارہ کام شروع ہوا ہے اور ٹھیکیدار روڈ کے اطراف میں نالے بنا رہا ہے مگر کام کی رفتار انتہائی مایوس کن ہے ستم ظریفی کی بات یہ ہے کہ اس زیر تعمیر روڈ پر پانی کا چھڑکاؤ نہیں کیا جارہا اور جب گاڑیاں گزرتی ہیں تو اس کی وجہ سے اٹھنے والی گرد و غبار مکینوں میں سانس کی بیماریوں کا سبب بن رہی ہے جو کہ انسانی صحت کیلئے انتہائی خطرناک ہے پروینشل ہائی وے ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داران فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے ٹھیکیدار کو پابند بنائیں کہ وہ کام کی رفتار تیز کریں تاکہ اس روڈکا کام جلد تکمیل کو پہنچے اور عوام کو نہ صرف سفری سہولت میسر ہو بلکہ اس کے ساتھ ساتھ سانس کی بیماریوں سے بھی بچ سکیں بلکہ ٹھیکیدار کو پابند بنایا جا ئے کہ وہ روزانہ روڈ پر دو تین دفعہ پانی کا چھڑکاؤ کرے تاکہ گرد و غبار سے انسانی صحت کو نقصان نہ پہنچے۔
The post میڈیا کی نشاندہی پر جہلم روہتاس روڈ کھوکھر ملوانہ تا ملوٹ پل روڈ کی تعمیر و توسیع کا کام شروع appeared first on جہلم جیو.