جہلم(نمائندہ جہلم جیو)منہاج القرآن یوتھ لیگ جہلم کے زیرِ اہتمام گزشتہ روزبعد نمازِ مغرب دفتر تحریک منہاج القرآن جادہ جہلم میں ’’ماہانہ شب بیداری‘‘ کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں تلاوت و نعت کیبعد ڈاکٹر طاہر القادری ک خطاب بعنوان بندے کا اللہ تعالیٰ سے تعلق ذکر چلایا گیا اور آخر میں ذکر و دُعا محسن ہاشمی نے گریہ و زاری کیساتھ کروائی۔ نوجوانوں کی کثیر تعداد نے حاضر ہو کر اللہ تعالیٰ کے حضور پیش ہو کر گریہ و زاری اور آنسوؤں کی سوغات کیساتھ التجائیں پیش کیں۔ اِس شب بیداری کامقصد مہینے میں ایک با ر اجتماعی طور پر اللہ کے حضور پیش ہو کر اپنی کوتاہیوں کو تسلیم کرتے ہوئے معافی طلب کی جائے اوربے اولاد،بے روزگار،بیماروں اورمصیبت میں گھری انسانیت کیلئے اللہ کے حضور پیش ہو کر دُعا کیلئے خصوصی لمحات کو سمیٹا جائے۔ اس روحانی محفل کا اہتمام منہاج القرآن یوتھ لیگ جہلم کے زیرِ اہتمام ہر انگریزی مہینے کے آخری ہفتہ بعد نمازِ مغرب کیا جائے گا۔ جس میں قائدین و کارکنان تحریک منہاج القرآن کے علاوہ عوام الناس کو بھی شرکت کی دعوتِ عام دی جاتی ہے۔ تلاوت،نعتوں کے گلدستے،ڈاکٹر طاہر القادری کا ایمان افروز خطاب اور ذکر کے بعد آہوں، سسکیوں اور عاجزی کے ساتھ دُعا کرکے اللہ تعالیٰ اور آقا کریم ﷺ سے ٹوٹے ہوئے تعلق محبت کو پھر سے زندہ کرنے کیلئے ہر انسان اور مسلمان کو دعوتِ عام دی جاتی ہے۔
The post تزکیہ نفس،تصفیہ باطن،خشیتِ الٰہی اور دکھی دلوں کی تسکین کیلئے ’’ماہانہ شب بیداری‘‘ کا آغاز کر دیا گیا appeared first on جہلم جیو.