جہلم(جہلم جیو۔ڈاٹ کام)محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئر نگ جہلم کے زیر اہتمام تحصیل پنڈ دادنخان کی دیہی واٹر سپلائی کمیٹیوں کی ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں دیہی واٹر سپلائی کمیٹیوں کے چیئر مینوں نے شرکت کی اوردیہی واٹر سپلائی اسکیموں کو فعال اور پینے کے پانی کی دیہی عوام تک آسان دستیابی کو یقینی بنانے کا عزم کیا ورکشاپ کے دوران دیہی واٹر سپلائی کمیٹیوں کے آمدن اور اخراجات کے حساب کتاب، ریکارڈ کیپنگ، بل وصولی، کنکشن کا طریقہ کار، پائپ لائنوں کی لیکج کو کنٹرول کرنا ، ٹینکیوں کی صفائی ، اخراجات میں شفافیت ، دیہی واٹر سپلائی کمیٹیوں کے اکاؤنٹس کھلوانے کو یقینی بنانا، ماہانہ میٹنگ کے انعقاد کو یقینی بنانا اور رجسٹر میں درج کرنا، خواتین کی دیہی واٹر سپلائی کمیٹیوں میں شمولیت کو یقینی بنانا اور پینے کے پانی کا محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ جہلم کی لیبارٹری سے ہر تین مہینے کے بعد مفت ٹیسٹنگ کروانا جیسے موضوعات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر دیہی واٹر سپلائی اسکیم نو نہ والا تحصیل پنڈدادنخان کا ریکارڈ ماڈل اسکیم کے طور پر تمام اسکیموں کو دیکھایا گیا اور اسکیم کے چیئر مین محمد افسر نون نے بریفنگ دیاس موقع پر اظہار خیال کرتے ہو ئے کمیونٹی ڈویلپمنٹ آفیسر جہلم چوہدری سلیم انور کسانہ نے دیہی واٹر سپلائی کمیٹیوں کے چیئر مینوں کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کے پینے کا پانی دیہی عوام تک پہنچانا صدقہ جاریہ ہے اور کمیونٹی ڈویلپمنٹ یونٹ پبلک ہیلتھ ا نجینئر نگ جہلم خادم اعلی پنجاب میا ں شہباز شریف کے وژن کے مطابق دیہی واٹر سپلائی اسکیموں کو فعال اور پینے کے پانی کی دیہی عوام تک آسان دستیابی کو یقینی بنانے کے لئے دن رات کوشاں ہے۔ محمد عمران سب ڈویژنل آفیسر پبلک ہیلتھ انجینئر نگ ڈویژن پنڈ دادنخان نے تمام ٹریننگ حاصل کرنے والے چیئر مینوں کا شکریہ ادا کیا اورمحکمہ پبلک ہیلتھ ا نجینئر نگ کی طرف سے دیہی واٹر سپلائی اسکیموں کو فعال رکھنے کے لئے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔
The post دیہی واٹر سپلائی کمیٹیوں کی ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد appeared first on جہلم جیو.