Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

جہلم پاسپورٹ آفس کی شہر سے باہر منتقلی سے عوام کو شدید پریشانی

$
0
0
جہلم(میاں حاجی محمد طاہر)جہلم پاسپورٹ آفس کی شہر سے باہر منتقلی، عوام کو کئی کلو میٹر اضافی مسافت کی اذیت کا سامنا کرنا پڑا۔عوامی سماجی حلقوں کا شدید رد عمل،جہلم پاسپورٹ آفس جو کہ مجاہد آباد نزد گورنمنٹ ہائی سکول برلب اولڈ جی ٹی روڈ نجی بلڈنگ میں تھا اب اس کو جادہ سے کالاگجراں جانے والی روڈ پر منتقل کیا جارہا ہے تفصیلات کے مطابق جب جہلم میں پاسپورٹ آفس کا قیام عمل میں لایا تو شروع سے ہی جہلم شہر کے تقریبا میں وسط میں موجود گورنمنٹ ہائی سکول بوائز اولڈ جی ٹی رو ڈ جہلم کے نزدیک برلب روڈ کرایہ کی بلڈنگ میں دفتر قائم کیا گیا جو کہ ابھی تک تھا دور دراز سے علاقوں سے آنے والوں کو بھی سہولت تھی کہ وہ جنرل بس سٹینڈ اتر کر پاسپورٹ تک چند منٹ کی مسافت طے کر کے پہنچ جاتے تھے ،اور انہیں کسی ٹرانسپورٹ کی ضرورت نہیں تھی اور جہلم شہر کے شہریوں کو بھی آسانی تھی اب یہ آفس اگلے ماہ سے جادہ سے کالاگجراں جانے والی روڈ پر آئمہ جٹاں کے نزدیک دوسری بلڈنگ میں منتقل کیا جارہا ہے جس پر عوامی سماجی حلقوں کو شدید تشویش ہے کیونکہ اس طرح کئی کلو میٹر مسافت میں اضافہ ہوگا جو کہ سراسر زیادتی ہے چاہیے تو یہ کہ جہلم شہر میں ہی کوئی بلڈنگ دیکھی جائے اور وہاں پاسپورٹ آفس کو منتقل کیا جائے یا اس بلڈنگ کے نزدیک ہی کوئی بلڈنگ دیکھ لی جائے تاکہ شہریوں اور دور دراز کے علاقوں سے آنے والوں کو اس سفری اذیت کا سامنا نہ کرنا پڑے۔جہلم کے عوامی سماجی حلقوں نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے اس سلسلہ میں فوری اقدامات اٹھائیں۔

 

The post جہلم پاسپورٹ آفس کی شہر سے باہر منتقلی سے عوام کو شدید پریشانی appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles