Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

محترمہ شہید جمہوریت بے نظیر بھٹو کی سیاسی تربیت، قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید نے کی،محمد اشرف چغتائی

$
0
0
جہلم (محمداشتیاق پال) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر راہنما محمد اشرف چغتائی نے چیرمین بلاول بھٹو زرداری کے پنجاب رحیم یار خان کے کامیاب جلسے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ محترمہ شہید جمہوریت بے نظیر بھٹو کی سیاسی تربیت، قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید نے کی ۔ جسکی وجہ سے بلاول بھٹو زرداری نے عوام کے ٹھاٹیں مارتے ہوئے سمندر سے خطاب میں عوام کی معاشرتی ترقی، خوشحالی ، سلامتی کیلئے اپنے جذباتی انداز میں خطاب کرکے حکومت کو انتباہ کیا کہ ہوش کے ناخن لیں ، مزدور، کسان کو انکا اپنا حق دیں۔ صرف اپنی تجوریاں بھرنے کا سلسلہ بند کرئیں محمد اشرف چغتائی نے کہا بلاول بھٹو زرداری پورے پنجاب کا دورہ کرکے ایک تو پارٹی کی تنظیم نو کا جائزہ لیں گے اور ساتھ ساتھ حکومت پنجاب کو ان کی ریشہ دیوانیوں اور حرکتوں کو عوام میں بے نقاب کرئیں گے۔ محمد اشرف چغتائی نے کہا کہ حکومت نے قرضوں پر قرضے لے کر پاکستانی عوام کو مقروض کر دیا ہے ملک حالات جنگ میں ہے اور دہشت گردی کی زد میں ہے بھارتی ایجنٹ کے پکڑے جانے پر ملک کا وزیر اعظم کیوں خاموش ہے، انہوں نے کہا کہ حکومت وقت کو بھارتی ایجنٹ کو قانون کے مطابق فوراً عدالت کے کٹہرے میں لایا جائے بلکہ دہشت گردی ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے۔

 

The post محترمہ شہید جمہوریت بے نظیر بھٹو کی سیاسی تربیت، قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید نے کی،محمد اشرف چغتائی appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles