Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

گورنمنٹ کالج برائے خواتین جہلم میں ملی نغموں کے مقابلے، مہمان خصوصی اے سی جہلم کنول بتول

$
0
0
جہلم(چوہدری سہیل عزیز)گورنمنٹ کالج برائے خواتین میں 23مارچ یوم قرار داد پاکستان کے حوالہ سے ملی نغموں کے مقابلے ضلع بھر سے طالبات کی شرکت،نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والی طالبات میں اے سی جہلم کنول بتول نقوی نے انعامات تقسیم کیے ،جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز چوہدری نذیر نے خصوصی شرکت کی،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز گورنمنٹ کالج برائے خواتین جہلم میں 23مارچ یوم پاکستان کے حوالہ سے ایک رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کے انعقاد میں اے سی جہلم کنول بتول نقوی کا نمایاں کردار تھا تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا نعت رسول مقبولﷺ پیش کرنے کے بعد طالبات میں ملی نغمے پیش کیے ،دینہ ،سوہاوہ کے سرکاری کالجز کے علاوہ ضلع بھر سے طالبات نے ان مقابلوں میں شرکت کی ،اور ملی نغمے گا کر وطن عزیز سے اپنی محبت کا اظہار کیا منصفین کے فیصلے کے بعد پہلی تین پوزیشنیں حاصل کرنے والی طالبات کو اے سی کنول بتول نقوی نے سرٹیفکیٹ دیے ۔ تقریب کے آخر میں پرنسپل کالج ہذا نے اس تقریب کے انعقاد میں دلچسپی لینے پر اے سی جہلم کا شکریہ ادا کیا اور طالبات کو بہترین پرفارمنس پر مبارکباد دی۔

 

The post گورنمنٹ کالج برائے خواتین جہلم میں ملی نغموں کے مقابلے، مہمان خصوصی اے سی جہلم کنول بتول appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles