جہلم(محمداشتیاق پال)مسلم چیرٹی کا بنیادی مقصد سکولوں کی بحالی اور ان میں بنیادی ضروریات کو پورا کرنا ہے،مسلم چیرٹی نے تنظیم خیر الناس جہلم کے اشتراک سے گورنمنٹ پرائمری سکول آئمہ جٹاں میں ایک نئے کمرے کی تعمیر فرنیچر چار دیواری اور دیگر سامان فراہم کر کے تعلیم دوستی کا ایک ثبوت پیش کیا ان خیالات کااظہار مسلم چیرٹی کے ڈائریکٹر محمد عرفان نے سکول کے افتتاح کے موقع پر کیا۔اس موقع پر انہوں نے تنظیم خیر الناس کی کارکردگی کو سراہا اور اس عزم کااظہار کیا کہ سکولوں کی بحالی میں مسلم چیرٹی پاکستانی بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ،اس موقع پر صوفی محمد نذیر ،چوہدری اعجاز کونسلر،چوہدری نزاکت نے مسلم چیرٹی کی اس تعلیم دوستی پر انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ڈی او ایجوکیشن ایلمینٹری نے خصوصی طور پر شرکت کی،چوہدری محمد اقبال کوارڈنیٹر تنظیم خیر الناس جہلم نے خیر الناس کی کارکردگی اور مسلم چیرٹی کے سکول بحالی پروگرام پر انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا
The post مسلم چیرٹی کا بنیادی مقصد سکولوں کی بحالی ہے،محمد عرفان appeared first on جہلم جیو.