جہلم (عبدالغفور بٹ،محمداشتیاق پال )ملک انعام الحق کونسلر نے اپنے حلقہ کی عوام کے دل جیت لیے،مدینہ ہسپتال روڈ پر کام شروع کروا کر عوام کا دیرینہ مسئلہ حل ہونے لگا،عوامی سماجی حلقوں نے کہا کہ کاش ملک انعام جیسے اگر دس کونسلر بلدیہ جہلم میں پہنچ جائیں تو عوام کے مسائل نہ ہونے کے برابر ہیں تفصیلات کے مطابق ملک انعام الحق کونسلر نے اپنے حلقہ کی عوام سے وعدہ کیا تھا کہ آپ کے مسائل حل کرنا واقعی میری اولین ترجیح ہے۔اس کا ثبوت انہوں نے اپنے حلقہ کیلئے ایک عدد نئی چنگ چی اور دیگر کاموں کے علاوہ عوام کا دیرینہ مسئلہ مدینہ ہسپتال روڈ تھا جس پر کام شروع ہو گیا ہے اس موقع پر طارق نسیم بٹ ،ابرا ر شاہ،وحید بٹ،نذیر احمد،سلیم باربر ،محمد حسین ودیگر نے ملک انعام الحق کونسلر کا شکریہ ادا کیا کہ جنہوں نے مدینہ ہسپتال روڈ کا کام شروع کر و ادیا۔
The post ملک انعام الحق کونسلر نے اپنے حلقہ کی عوام کے دل جیت لیے، appeared first on جہلم جیو.