Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

یوم پاکستان ہمیں متحد ہو کر چلنے کا درس دیتا ہے،ڈاکٹر امجد

$
0
0
للِہ ( نور چغتائی سے) 23 مارچ یوم پاکستان تاریخ کا سنہری باب ہے یوم پاکستان ہمیں متحد ہو کر چلنے کا درس دیتا ہے یوم پاکستان اسلاف کی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے ملک اور قوم کی ترقی کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے ان خیالات کا اظہار آل پاکستان مسلم لیگ کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر امجدنے دبئی میں ہونے والی یوم پاکستان کی تقریب سے خطاب میں کیا انھوں نے کہا کہ یوم پاکستان پریڈ دیکھ کر قومی جذبات کو نئی زندگی ملی ہے پاکستان میں پاک آرمی کی کامیاب پریڈ سے ملک دشمن عناصر کے گھروں میں صفحہ ماتم بچھ گیا تقریب میں سیکرٹری جنرل ڈاکٹر امجد ،ایم ڈی شہزاد ،رائے شیرعلی ،مبشر ملک اور خواتین رہنماوں کے ساتھ ملکر کیک کاٹااور ملک پاکستان کے لیے ہر قربانی دینے کا عزم کیایوم پاکستان کی تقریب میں آل پاکستان مسلم لیگ پاکستان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد امجد،ایم ڈی شہزاد چیف آرگنائزر یو اے ای ، رائے شیر علیِ جنرل سیکرٹری یو اے ای ،مبشر ملک یو اے ای اور دیگر پارٹی عہدیداروں اور خواتین رہنما نے بھی بھر پور شرکت کی تقریب کے آخر میں ملکی سلامتی و امن بھائی چارے اور پارٹی قائد پرویز مشرف کی صحت یابی کے لیے خصوصی دعا کی گئی

 

The post یوم پاکستان ہمیں متحد ہو کر چلنے کا درس دیتا ہے،ڈاکٹر امجد appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles