جہلم(اشتیاق پال)جہلم شہر اور گردونواح میں مرغ گوشت نے آسمانوں کو چھو لیا ایک ہفتہ میں 80 روپے فی کلو تک اضافہ سبزیوں کے بعدمرغ گوشت نے عوام کی چیخیں نکال دیں، تفصیلات کے مطابق جہلم شہر اور گردونواح میں گذشتہ ایک ہفتے کے دوران 80 روپے فی کلو تک اضافہ کر دیا ہے جسکی وجہ غریب عوام جہاں پہلے سبزیاں مہنگی ہونے سے پریشان تھے اب گوشت نے غریب عوام کے منہ سے نوالہ بھی چھین لیا ہے۔ جو عوام کے ساتھ سراسر زیادتی ہے، ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹیاں کس مرض کی دعا ہیں کیا صرف بند کمرے کی میٹنگیں اس بات کا ازالہ بن سکیں گی جو عوام کی طرف سے حکومت کیلئے ایک سوالیہ نشان بن گیا ہے۔
The post جہلم شہر اور گردونواح میں مرغ گوشت نے آسمانوں کو چھو لیا appeared first on جہلم جیو.