سوہاوہ ( نمائند ہ جہلم جیو۔ڈاٹ کام) موٹر وے پولیس آفس سوہاوہ عوام کے لئے سیکورٹی رسک بن گیا ۔ڈی ایس پی موٹر وے کا رکشہ ڈرائیوروں اور موٹر سائیکل سواروں کے ساتھ گالی گلوچ تشدد اور بد تمیزی کرنا معمول بن گیا ۔اہلیان علاقہ کا شدید احتجاج سیاسی و سماجی حلقوں نے جی ٹی روڈ بلاک کرنے کی دھمکی دیدی وزیر اعلیٰ پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق موٹر وے پولیس کا سوہاوہ آفس عوام کے لئے سیکورٹی رسک بن گیا چند ماہ قبل موٹروے پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان مقابلے کے بعد ایک دہشت گرد ہلاک ہوا تھا جس کے بعد موٹر وے پولیس کو دہشت گردوں کی طرف سے خطرہ تھا لیکن موٹر وے پولیس کا دفتر ایک محلے میں ہونے کی وجہ سے کسی بھی وقت کوئی نا خوشگوار واقعہ رونما ہو سکتا ہے جبکہ کراچی پولیس سے آیا ہوا ڈی ایس پی کا رکشہ ڈرائیوروں اور موٹر سائیکل سواروں کے ساتھ بد تمیزی کرنا اور ایف آئی آر کی دھمکیاں دینا معمول بن گیا ہے آئی جی موٹر وے کی طرف سے احکامات جاری ہوئے ہیں کہ موٹر سائیکل سواروں کیلئے ہیلمٹ کا استعمال یقینی بنانے جس پر ڈی ایس پی سوہاوہ نے موٹر وے پولیس آفس سوہاوہ کا اپنی ذاتی جاگیر بنا کر موٹر سائیکلوں کو تین دن کے لئے بند کرنا شروع کر دیا ہے جبکہ ہیلمٹ ہونے کے باوجود موٹر سائیکل سواروں کو بند کیا جا رہا ہے جس کے خلاف گزشتہ روز سینکڑوں رکشہ ڈرائیوروں نے ڈیس ایس پی موٹر وے عبدالروف قریشی کے خلاف شدید احتجاج کیا جس پر ایس ایچ او تھانہ سوہاوہ اور ڈی ایس پی سوہاوہ سرکل نے رکشہ ڈرائیوروں اور موٹر وے پولیس کے درمیان مذاکرات کروائے ۔ رکشہ ڈرائیوروں کا کہنا ہے کہ ڈی ایس پی موٹر وے انہتائی گندی زبان استعمال کر کے گالی گلوچ کرتا ہے اور اس نے اپنے چہیتے افسروں کو بھی یہی حکم دیا ہوا ہے جس کی وجہ سے ہمارا روز ی کمانا مشکل ہو گیا ہے انہوں نے کہا کہ سوہاوہ میں سروس روڈ پر پیدل چلنا بھی مشکل ہے ہم رکشہ کیسے چلائیں جبکہ موٹر وے والے نہ صرف بھاری جرمانے کرتے ہیں بلکہ گالی گلوچ اور مار پیٹ کرنا بھی انہوں نے معمول بنا لیا ہے ۔ عوامی حلقوں نے بھی موٹر وے پولیس کے اس مجرمانہ رویے کیخلاف آئی جی موٹر وے اور اعلیٰ احکام سے مطالبہ کیا ہے کہ عرصہ دراز سے تعینات ڈی ایس پی موٹر وے عبدالروف قریشی کو فی الفور سوہاوہ سے تبدیل کر کے کسی ایماندار اور فرض شناص آفیسر کو تعینات کیا جائے کیونکہ موٹر وے پولیس میں موجود چند کالی بھڑیں پورے محکمے کو بدنام کرنے کا سبب بنتی ہیں۔یاد رہے کہ ڈی ایس پی عبدالروف قریشی کیخلاف اس کے اپنے محکمے کے افسران نے ان کیخلاف شکایات درج کروا رکھی ہیں اور ناانصافی اور اختیارات کے ناجائز استعمال پر ان کیخلاف محکمانہ کاروائی بھی کی جا رہی ہے ۔سیاسی و سماجی حلقوں اور رکشہ یونین نے دھمکی دی ہے کہ اگر ڈی ایس پی موٹر وے نے اپنا رویہ نہ بدلا تو ہم مجبوراً جی ٹی روڈ بلاک کر دینگے جس کی تمام تر ذمہ داری ڈی ایس پی موٹر وے عبدالروف قریشی پر ہو گی
The post موٹر وے پولیس آفس سوہاوہ عوام کے لئے سیکورٹی رسک بن گیا appeared first on جہلم جیو.