پنڈدادنخان (محمد عزیر ) معا شرے میں دینی مدارس کے کردار کو اجا گر کرناعلما کی ذمہ داری ہے ،رابطہ علمائے اہلسنت و ا لجماعت۔ مدارس ملک کے حامی اور پر امن ادارے ہیں اس بات کا اظہار وفاقی وزیر داخلہ سمیت ملک کے کئی وزرا کر چکے ہیں اس کے باوجود مدارس کو دیوا ر سے لگانے کی نا کام کوشش کی جا رہی ہے ان خیالات کا اظہار رابطہ علمائے اہلسنت و ا لجماعت کے اجلاس میں کیا گیا تفصیلات کے مطابق رابطہ علمائے اہلسنت و ا لجماعت کا ہنگامی اجلاس پنڈدادنخان میں زیر صدارت جمیعت علمائے اسلام (ف) کے ضلعی راہنماحضرت مولاناقاری قیام الدین الحسینی منعقدہواجس میں مولانا نور اشرف صاحب، مولانامفتی محمددلشاد،مولانامحمدعرفان،مولاناعمرفاروق،مولاناملک نصر اللہ ریحان، مولاناشمریز ،مولانا قاری محمد ادریس،مولانا عبد الرحیم سمیت دیگر علماء نے شرکت کی،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا شمریز نے کہا کہ مدارس میں طلبا کی تر بیت اور عوام کی اصلاح کرنا ہماری ذمہ داری ہے، اس موقع پر جنرل سیکریٹری رابطہ علمائے اہلسنت و ا لجماعت مولانا عبدالرحیم کا کہنا تھا کہ علامہ اقبال ٹاؤن لاہور میں منعقد استحکام پاکستان اور استحکام مدارس کانفرنس میں بھر پور شرکت کی جائے اور مدارس پرکیچر اچھالنے والوں کو بتایا جائے کہ جس طرح مدارس نظریاتی سرحدوں کے محافظ ہیں اسی طرح جغرافیائی سرحدوں کے بھی محافظ ہیں پاکستان کو بناتے وقت بھی ہمارے اکابرین قائداعظم محمد علی جناح کے شانہ بشانہ تھے اور سب سے پہلے ملک کا پرچم ہمارے اکابرین کے ہاتھوں سے ہی لہرایا گیا اور آج بھی جہاں ضرورت پڑ ھے گی اس دھرتی ماں کی خاطر اپنا تن من دھن قربان کر دیں گے۔
The post معا شرے میں دینی مدارس کے کردار کو اجا گر کرناعلما کی ذمہ داری ہے ،رابطہ علمائے اہلسنت و ا لجماعت appeared first on جہلم جیو.