جہلم(افتخارکاظمی)اخبار فروش یونین کی جہلم پریس کلب کے الیکشن میں منتخب ہونے والے نائب صدر عبدالغفور بٹ کو مبارکباد دینے کیلئے رائل میڈیا ہاؤس جہلم آمد۔اخبار فروش یونین مٹھائی اور ہار لے کر ان کے دفتر جا کر مبارکبادی اور ہار پہنائے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز منعقدہ ہونے والے جہلم پریس کلب کے الیکشن میں نائب صدر کی سیٹ پر منتخب ہونے والے عبدالغفور بٹ کو کامیابی پر اخبار فروش یونین اپنے صدر چوہدری کامران اصغر کی قیادت میں ان کے دفتر گئی جس میں صدر چوہدری کامران اصغر گجر ،جنرل سیکرٹری یعقوب بٹ ،سرپرست اعجاز الحق قریشی اور دیگر شامل تھے ۔یونین کے عہدیداران نے عبدالغفور بٹ کو مبارکباد دیتے ہوئے نے ہار پہنائے اور سویٹ پیش کی اور اپنی نیک دلی خواہشات کااظہار کیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ آنے والے وقت میں نئی باڈی مسائل میں گھری سوسائٹی کی بہتری کیلئے اپنی تمام تر توانیاں صرف کرے گی ۔اس موقع پر نومنتخب نائب صدر عبدالغفور بٹ نے مبارکباد کے لیے آنے والے اخبار فروش یونین کے عہدیداران کا شکریہ ادا کیا اور اپنی طرف سے انہیں ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔
The post اخبار فروش یونین کی جہلم پریس کلب کے الیکشن میں منتخب ہونے والے نائب صدر عبدالغفور بٹ کو مبارکباد appeared first on جہلم جیو.