کویت (نمائندہ خصوصی) تفصیلات کے مطابق محمدنواز صدر پاکستان ایمپلائمنٹ فورم کویت اور ڈاکٹر ابوموسیٰ سینئرنائب صدر پاکستان ایمپلائمنٹ فورم کویت سے پاکستانی کمیونٹی کے میڈیا کے نمائندگان کی ملاقات ہوئی۔ محمدنواز صدر پاکستان ایمپلائمنٹ فورم کویت نے کہا کہ پاکستان ایمپلائمنٹ فورم کویت ہمیشہ کی طرح کویت میں بے روزگار پاکستانیوں کو روزگار کی فراہمی کیلئے کام کرتی رہے گی اور پاکستان ایمپلائمنٹ فورم کی محنتی ٹیم دن رات پاکستانی کمیونٹی کے بے روزگار افراد کو روزگار کی فراہمی کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ محمدنواز نے کہا کہ پاکستان ایمپلائمنٹ فورم کویت بے روزگار پاکستانیوں کومختلف کمپنیوں میں بھجوانے کیلئے انکی C.Vبھی خود تیار کرے گی جس کی کوئی فیس نہیں ہوگی۔ ڈاکٹر ابوموسیٰ سینئرنائب صدر پاکستان ایمپلائمنٹ فورم کویت نے میڈیا کے نمائندگان کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ چند نام نہاد پاکستان ایمپلائمنٹ فورم کویت کا نام استعمال کررہے ہیں ہم ان سے گزارش کرتے ہیں وہ ایسا کرنے سے گریز کریں پاکستان ایمپلائمنٹ فورم کے صدر صرف اور صرف محمدنواز ہیں اور پاکستان ایمپلائمنٹ فورم کویت کے پیٹرن محمدعارف بٹ اور چیئرمین حافظ محمدشبیر ہیں ۔پاکستان ایمپلائمنٹ فورم انکی زیرسرپرستی کویت میں بے روزگار پاکستانیوں کیلئے روزگار کے مواقع فراہم کرنے کیلئے مختلف پروگرامز بھی ترتیب دے گی اور بے روزگار افراد کو روزگار کی فراہمی کے ساتھ ساتھ انکی ہر ممکن مدد بھی فراہم کرے گی۔میڈیا کے نمائندوں میں عابد ملک صدر پاک میڈیا، محمدآصف باجوہ بیوروچیف آغاز نیوز نیٹ ورک، خالد نور پروڈکشن منیجر پاک میڈیا، عاطف صدیقی چیف ایگزیکٹیو پاکستانیز ان کویت، برہان چوہدری، محمدندیم اکبر و دیگر شامل تھے۔
The post پاکستان ایمپلائمنٹ فورم کویت میں بے روزگار پاکستانیوں کو روزگار فراہم کرے گی۔ محمد نواز appeared first on جہلم جیو.