Quantcast
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

ضلع جہلم میں پرائمری اساتذہ کی تین روزہ ٹریننگ شروع

جہلم(افتخار کاظمی)ڈائریکٹوریٹ آف سٹاف ڈویلپمنٹ پنجاب کے زیر اہتمام پنجاب کے دیگر اضلاع کی طرح ضلع جہلم کے 44کلسٹر ٹریننگ اینڈ سپورٹ سنٹرز میں بھی پرائمری اساتذہ کی تین روزہ ٹریننگ شروع ہوگئی ہے۔یہ ٹریننگ جماعت دوم اورسوم کی اردو،انگریزی اور ریاضی کی درسی کتب میں کی جانے والی تبدیلیوں سے آگاہی کے لیے ضلع بھر کے تمام پرائمری اساتذہ کو کروائی جا رہی ہے جو کہ ڈسٹرکٹ ٹیچر ایجوکیٹرز ان اساتذہ کو کروائیں گے۔یہ ٹریننگ تین مرحلوں میں مکمل ہوگی۔پہلا مرحلہ17مارچ سے 19مارچ،دوسرا مرحلہ 24مارچ سے 26مارچ اورتیسرا اور آخری مرحلہ 28مارچ سے 30مارچ تک جاری رہے گا۔اس سے قبل یکم مارچ سے 9مارچ تک اردو، انگریزی اور ریاضی کے ماہرین مضامین اور سیکنڈری سکول ٹیچرز نے بطور ماسٹر ٹرینرز ڈائریکٹوریٹ آف سٹاف ڈویلپمنٹ پنجاب لاہور میں ٹریننگ لی اور پھر ان ماسٹر ٹرینرز نے 14مارچ سے 16مارچ تک ڈسٹرکٹ ٹریننگ اینڈ سپورٹ سنٹر (گورنمنٹ کالج فار ایلیمینٹڑی ٹیچرز ) جہلم میں ڈسٹرکٹ ٹیچر ایجوکیٹرز کو ٹریننگ دی۔امید کی جارہی ہے کہ اس ٹریننگ کے بعد پرائمری اساتذہ جماعت دوم اور سوم کی سطح پر ان تین مضامین کو مزید بہتر انداز سے پڑھا سکیں گے۔

 

The post ضلع جہلم میں پرائمری اساتذہ کی تین روزہ ٹریننگ شروع appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles