کھیوڑہ( نما ئندہ خصوصی ،راشد خان) کھیوڑہ کا فرزند وفاقی محتسبِ اعلیٰ کا مشیر مقرر ہو گیا ۔ تفصیلات کے مطابق کھیوڑہ کی معروف سیاسی اور سماجی شخصیت اور الیکٹرانک میڈیا کے سینئر صحافی راجہ فیاض الحسن کے بڑے بھائی ای او بی آئی کے سابق ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل اور سابق وفاقی مشیر برائے لیبر اور افرادی قوت راجہ فیض الحسن فیض ایڈوکیٹ(ایم اے،ایم اے ایل ایل بی )کو حکومتِ پاکستان کے ان کی ماضی کی شاندار خدمات کے پیشِ نظر وفاقی محتسبِ اعلیٰ کا مشیرِ خصوصی مقرر کر دیا ہے۔ نامزد مشیر نے اپنے نئے عہدہ کا چارج سنبھال کر کام کرنا شروع کر دیا ہے۔ کھیوڑہ کے شہریوں کی رائے میں شہر کے باعزت خاندان کے لائق فرد کی اس عہدۂ جلیلہ پر تعیناتی شہر کے لئے باعث فخر ہے۔ راجہ فیض الحسن فیض کو کھیوڑہ کے شہریوں اور ان کے دوست و احباب نے نئے با وقار اور شاندار عہدہ پر تعیناتی پر مبارک باد پیش کی ہے اور ان کے مستقبل میں کامیابی کی دعا بھی کی ہے۔
The post کھیوڑہ کا فرزند وفاقی محتسبِ اعلیٰ کا مشیر مقرر ہو گیا appeared first on جہلم جیو.