Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

کالج کی طالبہ کی خودسوزی پرکالج بھر کی طالبات،اساتذہ اشک بار ہے،مسز طیبہ

$
0
0
جہلم(سکندر گوندل سے)دس سال سے زائد عرصہ سے کالج ہذا میں تعینات ہوں کالج کے تعلیمی اور اندرونی ماحول کو ضلع بھر میں مثالی بنا کر رکھا ہوا ہے کبھی کسی طالبہ اور والدین کو شکایت کا موقع نہیں دیا ،ان خیالات کا اظہار گرلز ڈگری کالج دینہ کی پرنسپل مسز طیبہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا۔انہوں نے کہا کہ کالج کی طالبہ کی خودسوزی پرکالج بھر کی طالبات،اساتذہ اور دیگر سٹاف اشک بار ہے اس واقعہ کو کبھی بھولا نیں جا سکتا مگر مرحومہ طالبہ کی والدہ گواہ ہے کہ مجھ سمیت سٹاف کے کسی بھی ممبر کی طرف سے مرحومہ سے کوئی ڈانٹ ڈپٹ یا منفی بات تک نہیں کی گئی۔معاملہ نفسیاتی بھی تھا جسکے گواہ طالبہ کے گھر والے بھی ہیں اور یہ ہی وجہ ہے کہ مرحومہ کے والدین کی طرف سے کالج انتظامیہ کے خلاف کسی قسم کا نہ تو الزام لگایا گیا ہے اور نہ کوئی پراپیگنڈہ کیا گیا ہے۔مسز طیبہ نے مزید کہا کہ الحمدللہ ہمارے کالج کا ماحول مثالی ہے جسکی گواہی ہر طالبہ اور اسکے والدین دے سکتے ہیں۔

 

The post کالج کی طالبہ کی خودسوزی پرکالج بھر کی طالبات،اساتذہ اشک بار ہے،مسز طیبہ appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles