جلالپورشریف(عمران حیدرببلی) پیر سید غلام حیدر شاہؓ کے ۱۱۱ویں سالانہ عرس کا آغاز معروف روحانی بزرگ پیر سید غلام حیدر شاہ جلالپوری کے ۱۱۱ویں سالانہ دو روزہ عرس کی تقریبات کا آغاز زیر سرپرستی سجادہ نشین آستانہ عالیہ جلالپورشریف جناب پیر سیدانیس حیدر شاہ ،زیر صدارت زیب سجادہ آستانہ عالیہ جلالپورشریف پیر سیدتنویر حیدر شاہ المعروف چن جی سرکار،جلالپورشریف میں تقریبات جاری ،جس میں سادات خاندان کے صاحبزادگان کے علاوہ ملک بھر سے عقیدت مندوں و مریدین نے شرکت کی یاد رہے کے پیر سید غلام حیدر شاہؓ کا سالانہ عرس ہر سال جمادی الثانی کی 5-6 تاریخوں کو منعقدد کیا جاتا ہے عرس کی تقریبات دو دن جاری رہیں گی جس میں قرآن خوانی،نعت خوانی کے علاوہ معروف درباری قوال مشتاق حسین آف آلہ منڈی بہاولدین، اپنے فن سے عقیدت مندوں کے دلوں کو مسرور کریں گے، مشتاق حسین قوال کے والد (مرحوم) صوفی محمد حسین قوال بھی آستانہ عالیہ جلالپورشریف کے درباری قوال کے طور پر ڈیوٹی انجام دیتے رہے، جن کی وفات کے بعد یہ ذمہ داری ان کے صاحبزادے مشتاق حسین نے سنبھال لی ، پیرسیدغلام حیدرشاہؓ کے عرس کی اختتامی دعا کل سہہ پہر تین بجے سجادہ نشین آستانہ عالیہ جلالپورشریف پیر سید انیس حیدر شاہ ،کروائیں گے،
The post پیر سید غلام حیدر شاہؓ کے ۱۱۱ویں سالانہ عرس کا آغاز appeared first on جہلم جیو.