Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

کشمیر میں مسلمانوں کے حقوق کو پامال کیا جارہا ہے،عبدالغفار منصور

$
0
0
جہلم(وسیم تبریز)مقبوضہ کشمیر میں عملاً مارشل لاء نافذہے ،اور کشمیر میں مسلمانوں کے حقوق کو پامال کیا جارہا ہے ،یہ بات جماعۃ الدعوۃ کے ضلعی مسؤل عبد الغفارمنصور نے اپنے ایک بیان میں کہی،انہوں نے کہا کہاکہ اس کے باوجود مسلمانوں کے حوصلے پست نہیں ہوئے ،اور وہ اپنی آزادی کی جہدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں ،بھارتی سرکار آئے دن مختلف حیلوں بہانوں سے حریت راہنماوں کو نظر بند کرتی ہے یا قید میں ڈال دیتی ہے ،کیا اسے جمہوریت کہیں گے ،کہ ایک انسان اپنی زندگی کو آزادی کے ساتھ گذرانا چاہتا ہے لیکن اس کا یہ حق اسے نہیں دیا جاتا ،اور بھارت یہ چرچا کرتے نہیں تھکتا کہ اس کی ملک میں اقلیتوں کو تمام حقوق حاصل ہیں لیکن حقیت اس کے برعکس ہے ،بھارت میں کشمیریوں کو جینے کا تو حق ہے ہی نہیں ،اس کے علاوہ عیسائی ،اور شودر اور دیگر اقلیتیں بھی محفوظ نہیں،ان تمام نامساعد حالات کے باوجود کشمیری اپنی جہد وجہد آزادی جاری رکھے ہوئے ہیں اور ہم انکی اخلاقی حمایت کرتے ر ہیں گے ،اور بھارت کی اس ظلم و بربریت کے خلاف احتجاج جاری رہے گا ،

 

The post کشمیر میں مسلمانوں کے حقوق کو پامال کیا جارہا ہے،عبدالغفار منصور appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles