جہلم(جہلم جیو)معروف صحافی جہانگیر ڈار کے تایا زاد بھائی انتقال کر گئے،تفصیلات کے مطابق جہلم کے سینئر صحافی وماہنامہ گلیمرٹائمز جہلم کے چیف ایڈیٹر جہانگیر ڈار کے تایا زاد بھائی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت سابق چیئرمین بلدیہ محمد انور پاشا طویل علالت کے بعد انگلینڈ میں انتقال کر گئے انکی ڈیڈ باڈی انگلینڈ سے پاکستان لائی جائے گی۔جہلم میں نماز جنازہ کے بعد مرکزی جنازہ گاہ میں تدفین کی جائے گی جس کا اعلان بعد میں کیا جائیگا۔ جہلم کی عوامی سماجی حلقوں نے جہانگیر ڈار اور محمد انور پاشا کے اہل خانہ سے گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے۔
The post معروف صحافی جہانگیر ڈار کے تایا زاد بھائی انتقال کر گئے appeared first on جہلم جیو.