جہلم(عبدالغفور بٹ)محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پراپرٹی ٹیکس برانچ کے ای ٹی او شاہد اقبال کو اضافی چارج جہلم ملتے ہی ایجنٹ مافیا کی نیندیں حرام ہو گئیں ،عوامی سماجی حلقوں نے ان کے اس اقدام کو زبردست خراج تحسین پیش کیا کہ انہوں نے اس سے قبل بھی جہلم میں دوران ملازمت ایجنٹ مافیا کے دروازے بند کر دیے تھے ،تفصیلات کے مطابق محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر پراپرٹی برانچ راولپنڈی کو ای ٹی او جہلم کا اضافی چارج دیا گیا جنہوں نے اپنی سابقہ محب وطن پالیسی پر عمل کرتے ہوئے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفس جہلم کے باہر بیٹھے ایجنٹ مافیا کے لیے دفتر کے دروازے بند کر دیے تاکہ لوگ اپنے کام کے سلسلہ میں کسی کو مال پانی لگائے بغیر کام کروانے میں دشواری پیش نہ آئے۔عوامی سماجی حلقوں نے کہا کہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفس جہلم کا اضافی چارج ملنے پر اور عوام کی خدمت کا جذبہ بحال رکھنے کیلئے ہم ان کی اس مثبت پالیسی پر انہیں زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ عوام کے مسائل بغیر ایجنٹ مافیا کے حل ہوتے رہیں گے جو عوام کیلئے ایک تحفے سے کم نہیں ہے۔
The post ای ٹی او شاہد اقبال کو اضافی چارج جہلم ملتے ہی ایجنٹ مافیا کی نیندیں حرام appeared first on جہلم جیو.