جہلم(حاجی محمد طاہر)ضلع جہلم محکمہ صحت کے 200ایڈہاک ملازمین ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر کیپٹن آصف نے مستقل کر دیے،ڈی سی اوجہلم ،اے ڈی سی جی ،ایم پی اے چوہدری لال حسین ،ایم ایس ڈاکٹر شوکت سول ہسپتال جہلم میں ڈی ایچ کیو ہسپتال میں نرسز سکول میں ایک تقریب میں آرڈر تقسیم کیے اس موقع پر ڈی سی اوجہلم نے کہا کہ مجھ سے پہلے ڈی سی اوجہلم نے آرڈر دیے تھے جو ہم نے دینے لگے ہیں اس طرح ہم بھی ملازمین کیلئے ان کی بہتری کیلئے کام کرتے رہیں گے ،ڈی سی اوجہلم نے کہا کہ مجھے بہت خوشی ہوئی ہے یہاں آکر آپ نے جس پیار سے میرا استقبال کیا ہے میں امید کرتا ہوں کہ آپ پوری دلجوئی سے لگن وخلوص سے اپنا کام کرتے رہیں گے،آپ کے مسائل جو ہوں گے ہم پوری کوشش کریں گے انہیں حل کریں۔ایم پی اے چوہدری لال حسین نے کہا کہ محکمہ صحت میں ہر چھ ماہ بعد ایسی تقریب ہونی چاہیں جہاں ملازمین کو کارکردگی کی بناء پر انعام ملنا چاہیے اور محکمہ جو انعام دے گا آدھے پیسے میں دوں گا آپ کے مسائل کے لیے میرے دروازے ہر وقت کھلے ہیں جسے بھی کوئی مسئلہ ہو میں تیار ہوں آپ کا ساتھ دینے کیلئے ،ایم ایس ڈاکٹر شوکت نے کہا کہ اس وقت ہم نے سول ہسپتال میں 60لاکھ روپے ایمرجنسی تیار کرنے پر خرچ کیے ہیں اور 15لاکھ لیبر روم اور تمام وراڈز پر لاکھوں روپے خرچ کیے ہیں پنجاب کے تمام اضلاع میں سب سے بہترین ماڈل ایمرجنسی ہے اس وقت جہاں پہلے 24گھنٹے میں 40سے پچاس مریض آتے تھے اب ساڑھے تین سو سے چار سو مریض آتے ہیں تمام خرچہ جہلم شہر کے مخیر حضرات نے کیا ہے ہم امید کرتے ہیں جو کام رہ گیا ہے لوگوں تعاون کریں تو ہم باقی کام بھی مکمل کرلیں الائیڈ ہیلتھ پروفیشنل کے صدر محمد اسلم خان نے کہا کہ خادم اعلیٰ پنجاب نے 2011میں ہیلتھ پروفیشنلز کا سروس سٹریکچر منظور کر کے پورے پنجاب کے ہیلتھ پروفیشنل کو اپ گریڈ کر دیا اس سے پہلے پروفیشنل جس سکیل میں بھرتی ہوتے تھے اسی میں ریٹائر ہو جاتے تھے جہلم میں بھی ایک ہزار کے قریب ہیلتھ پروفیشنل اپ گریڈ ہوئے ہیں مگر ابھی تک چار ٹایئر سروس سٹریکچر جو خادم اعلیٰ نے 2011میں منظور کیا تھا وہ نہیں مل سکا ابھی ای ڈی او ڈاکٹر کیپٹن آصف نے بتایا ہے کہ لاہور سیکرٹریٹ میں ایڈیشنل سیکرٹری ہیلتھ ڈاکٹر عدنان نے جہلم سے ڈی ایچ او ڈاکٹر وسیم اور جاوید بٹ کو بلوایا تھا اور انہوں نے یہ کہا کہ اب ہم واضح احکامات جاری کریں گئے پورے پنجاب میں اس کے مطابق آپ چار ٹائیر سروس سٹریکچر پر عمل کرے الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز اور سٹاف نرسز اور سپورٹ سٹاف دن رات صبح شام ،جمعہ اتوار عید شب رات ہمہ وقت دکھی انسانیت کی خدمت کرتے ہیں یہی وہ لوگ ہیں جنہوں نے انسانیت کی معراج کو پا لیا ہے یہ لوگ اس وقت انسانیت کی خدمت کر رہے ہوتے ہیں جب ساری دنیا رات کو سو رہی ہوتی ہے اور ایمرجنسی میں ایکسیڈنٹ اور بیمار مریض کی دیکھ بھال کر رہے ہیں ،سپورٹ سٹاف کے صدر مظہر اور سپروائزر بوٹا نے بھی تقریر کی اور اپنے خیالا ت کااظہار کیا اور ڈی سی اوجہلم اور تمام مہمانوں کو ہار پہنائے سٹاف نرسز کی صدر شاہدہ محمود نے بھی تقریر کی اور اپنے مسائل بتائے تقریب میں پرنسپل نرسنگ سکول اور پرنسپل پیرا میڈیکل سکول ڈاکٹر خالد گوندل اور سہیل ڈار بھی موجود تھے۔
The post ضلع جہلم محکمہ صحت کے 200ایڈہاک ملازمین ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر کیپٹن آصف نے مستقل کر دیے appeared first on جہلم جیو.