Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

عمل پہ یقین رکھتا ہوں جہلم پریس کلب کی رونقیں بحال کروں گا،چوہدری سہیل عزیز

$
0
0
جہلم(محمداشتیاق پال)عمل پہ یقین رکھتا ہوں جہلم پریس کلب کی رونقیں بحال کروں گا ،قلم قبیلہ کی محبت جرنلسٹ پینل کی فتح میں نمایاں کردار ادا کرے گی،ان خیالات کااظہار جرنلسٹ پینل جہلم پریس کلب کے نامزد کردہ امیدوار برائے صدر چوہدری سہیل عزیز نے گزشتہ رات صحافیوں کو دیے گئے عشائیہ میں کیا۔انہوں نے کہا کہ میرا ماضی اور حال آپ کے سامنے ہے الیکشن میں حصہ لینا جہلم پر یس کلب کے ہر ممبر کا بنیادی حق ہے دو گروپ اس میدان میں اترے ہیں جرنلسٹ پینل کی تاریخ آپ کے سامنے ہے ووٹ آپ کے ضمیر کا فیصلہ ہے اور جہلم پریس کلب کا ہر صحافی باشعور ہے ہم نے فیصلہ یہ کرنا ہے کہ جہلم پریس کلب کو لگے ہوئے تالے کیسے کھلیں گے اس سے قبل چودہ سال غاصبانہ قبضہ رہا اب قبضہ واگزار کروا لیا تو پھر بھی مقفل جہلم پریس کلب کی عمارت ہماری نااہلی کا نتیجہ ہے گزشتہ سال جو عہدیداران منتخب ہوئے انہوں نے اپنے دفاتر کو اہمیت دی جبکہ پریس کلب کو بے آباد کیا میرا منشور یہ ہے کہ کامیابی کے بعد صرف ایک کام کروں گا کہ جہلم پریس کلب کے دروازے کھلے ہوں گے،اور صحافیوں میں مایوسی اور بے چینی کی فضا کا خاتمہ ہوگا انہوں نے مزید کہا کہ میرے مد مقابل بھی اس بات کا اظہار کرتے ہیں کہ جب میں ڈسٹرکٹ جہلم پریس کلب میں سرپرست تھا تو اس وقت بھی میں نے اس کی رونقوں کو بحال کیا اور جب جہلم پریس کلب کی بلڈنگ کا قبضہ واگزار کروایا تو اس تحریک میں بھی صف اول میں تھا،ہم نے تو اپنے مخالف گروپ سے منتخب ہونے والے صدر سید سہیل سبزواری کا بھر پور ساتھ دیا مگر ان کے ساتھیوں نے ہی ان کی ٹانگیں کھینچی نتیجہ یہ نکلا کہ پریس کلب سارا سال بند رہا اور سہیل سبزواری کو کام نہیں کرنے دیا گیا ہمیں اپنے رویوں کو بدلنا ہوگا حالانکہ میرے سمیت اپوزیشن نے ان کا بھر پور ساتھ دیا اب جہلم پریس کلب کی رونقوں کو بحال کرنے کیلئے جہلم پریس کلب کے لیے درد رکھنے والوں کو منتخب کرنا انتہائی مقصود ہو گیا ہے آج جرنلسٹ پینل سے محبت کرنے والے صحافیوں نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ مجھ سے محبت کرتے ہیں ان کی یہی محبت میری کامیابی ہے۔اس موقع پر ڈاکٹر سہیل امتیاز سابق صدر ،راجہ نوبہار خان ،وسیم قریشی ،دلنواز احمد،عبدالغفور بٹ،ملک وسیم اختر،چوہدری شہزاد ودیگر نے اپنے اپنے خیالات کااظہار کیا جبکہ اس موقع پر ملک بوستان ،محمد افضل،عبدالباسط،جرار میر،(دینہ)،حاجی امتیاز خان،میاں محمد ساجد،حاجی محمد طاہر،محمداشتیاق پال،مہر محمد الیاس،سید مستفیض اقبال بخاری،الیاس صادق وٹو،چوہدری محمد اقبال،بابر راجپوت،غلام قادر مخلص،نجف شہزاد،انجم یوسف،راجہ جہانزیب،راجہ عمر،مرز ا جویراقبال،عابد فاروق ،محمدوقاراحمدجنجوعہ،فیصل راجہ،راجہ محمد اصغر،ملک فدا،رانا نوید الحسن ودیگر نے شرکت کی۔

 

The post عمل پہ یقین رکھتا ہوں جہلم پریس کلب کی رونقیں بحال کروں گا،چوہدری سہیل عزیز appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119