جہلم(وسیم تبریز) یہود و ہنود کبھی بھی مسلمانوں کے دوست نہیں ہوسکتے ،اور دنیا بھر میں مسلمانوں کو زک پہنچانا،اور انکے خلاف عملی طور پر مخالفت کرنا انکا کام ہے،یہ بات جماعۃ الدعوۃ ضلع جہلم کے ضلعی مسؤل عبدالغفار نے اپنے ایک بیان میں کہی ،انہوں نے کہا کہ یہود وہنود نے خود اس بات کا اقرار کیا ہے کہ وہ داعش جیسی تنظیم کو فنڈز دیتے ہیں ،جسکا کام مسلمانوں میں انتشار پھیلانا ہے اور کفر کے فتویٰ لگا کر مسلمانوں کا قتل عام کرنا ہے ،یہ کیسی خلافت ہے ،اللہ کے نبی ﷺ نے کلمہ گو مسلمان بھائی کے وقتل سے منع فرمایا ہے ،آپ اسے سمجھاسکتے ہو لیکن اسے قتل نہیں کر سکتے ،چاہے وہ کتنا ہی گہنگار کیوں نہ ہو یہ اسکا اور رب کریم کا معاملہ ہے ،لیکن یہاں الٹی گنگابہہ رہی ہے ،نام نہاد خلافت بنا کر اس کی آڑ میں بے گناہ مسلمانوں کا قتل عام کیا جارہاہے ،اور نام دیا جارہا ہے اسلام کا اس طرح لوگوں کی زہنوں میں اسلام اور مسلمانوں کا غلط امیج بنا کر پیش کیا جارہا ہے ،اور انکو یہود و ہنود ہر قسم کی معاونت کر رہے ہیں ،جسکا کہ یہود وہنود برملا میڈیا پر آکر دیدہ دلیری سے اظہار کر چکے ہیں ،یہی وہ لوگ ہیں جہنوں نے جہاد کا غلط نقشہ بنا کر لوگوں کے سامنے رکھا تاکہ لوگ نعوز باللہ اسلام اور مسلمانوں سے متنفر ہو جائیں ،لیکن اللہ کا یہ فیصلہ ہے کہ دین اسلام قیامت تک قائم رہے گا اور اور یہی وجہ ہے لوگ اسلام کی حقیت کو سمجھ رہے ہیں اور اسلام قبول کررہے ہیں ،اللہ تبارک تعالیٰ کا قرآن پاک میں ارشاد ہے کہ دین اسلا م غالب آکر رہے گا چاہے کفار کو جتنا مرضی ناگوار گذرے ،ان شاء اللہ
The post یہود و ہنود کبھی بھی مسلمانوں کے دوست نہیں ہوسکتے،عبدالغفار appeared first on جہلم جیو.