Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

دینہ جرائم کی آمجگاہ بن گیا

$
0
0
دینہ ( بیورورپورٹ جرار حسین میر سے ) ڈاکے چوریاں راہزنی قتل و غارت سٹریٹ کرائم روزانہ لاکھوں کی وارداتیں دینہ جرائم کی آمجگاہ بن گیا ، چند ایام سے دینہ اور گردونواح چوریوں ڈکیتیوں اور قتل و غارت کا سلسلہ عروج پر ہے جس سے علاقہ بھر کا سکون تباہ ہو گیا ہے ، مقام افسوس ہے پولیس ایک بھی چوری کا سراغ لگانے میں مکمل طور پر ناکام پولیس اور محافظوں کی کارگردگی پر عوامی تشویش کا اظہار تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز ایک دفعہ پھر رات کی تاریکی میں کیانی سٹریٹ کے رہائشی عدنان شیخ ولد شیخ رضوان کے گھر چوروں نے اطمینان کے ساتھ گھر کو لو ٹ لیا عدنان شیخ بسلسلہ شادی راولپنڈی گیا ہوا تھا جبکہ دیگر اہل خانہ کسی قریبی رشتہ دا ر کے ہاں قیام پذیر تھے چوروں نے موقع کو غنیمت سمجھتے ہو ئے رات کی تاریکی میں مذکور ہ شخص کے گھر سے 10تولے سونا جس کی مالیت تقریبا 5لاکھ روپے تھی جس میں 6انگھوٹھیاں 3قیمتی موبائل مالیتی 40000ایک سونے کی چین نیز نقدی 65ہزار روپے چوری کر کے رفو چکر ہو گئے ایک محتاط اندازے کے مطابق عدنان شیخ تقریبا 7لاکھ روپے سے محروم ہوگیا ہے مذکور ہ چوری کی وجہ سے کیانی سٹریٹ کے رہائشی خوف و خراس میں مبتلا ہو چکے ہیں ذرائع کے مطابق مقامی پو لیس دن کو تاخیر سے پہنچی ہے یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ گذشتہ چند ایام میں اسی نوعیت کی چوریاں اور ڈکیتیاں ہو تی رہی ہیں میراں آ باد شیخوپورہ میں ایک ہی رات میں تین گھروں میں ڈاکہ مارا گیا 25تا 30لاکھ روپے کی ڈکیتی ہو ئی اور مسلح ڈاکو بعد از لوٹ مار فرار ہو نے میں کامیاب ہو گئے اسی طرح تھانہ دینہ کی حدود میں یونیک ہارڈ وئیر سٹو ر میں بھی گن پوائنٹ پر دن دہا ڑے تقریبا ایک لا کھ روپے جس میں نقدی او رموبائل فون تھے لوٹ لئے گئے اندر دس ایام صرف شہر دینہ سے ہنڈا 125تقریبا 10سے 12چوری ہو چکے ہیں گذشتہ دنوں سے دینہ شہر میں جیب کتروں کا ایک گرو شہریوں کو لوٹنے میں مصروف ہو چکا ہے قتل و غارت کی یہ حالت ہے کہ چند روز قبل موضح کھوکھا میں ایک نو جوان جس کی عمر 20سال تھی بے دردی سے قتل کر دیا گیا مذکور ہ جتنے بھی واقعات ہو ئے ہیں اس کی تما م تر ذمہ داری مو جو دہ ایس ایچ او دینہ اور چوکی انچارج پر جا تی ہے جن کی بر وقت کاروائی نہ کرنے کی وجہ سے شہر دینہ اور ملحقہ قصبات کے لو گ اپنی جمع پو نجی سے محروم ہو تے جا رہے ہیں تا حال کوئی بھی چوری یا ڈکیتی کا سراغ لگانے میں پو لیس کامیاب نہیں ہو ئی دینہ شہر میں خو ف خراس پھیل چکا ہے شہر کے سماجی سیاسی زعماء نے چیکنگ پاور کے توسط سے ڈی پی او جہلم آ ر پی او راولپنڈی سے مطالبہ کیا ہے کہ ضلع جہلم کی انتظامیہ کا قبلہ درست کروائیں تاکہ شہر دینہ اور ملحقہ قصبات مذکورہ مصیبت سے نجات حا صل کر سکیں ۔

 

The post دینہ جرائم کی آمجگاہ بن گیا appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles