جلالپورشریف(عمران حیدرببلی+چوہدری رفیع+ڈاکٹرطارق)پننوال پنڈی سیدپور،جلالپورشریف وگھ نگیال،میں نجی ایجنسیوں پر ملاوٹ شدہ دونمبر پٹرول کی فروخت عروج پر،فی لیٹر70روپے سے لے کر75 روپے میں فروخت جب کہ نگیال میں 100روپے لیٹر کھلے عام پٹرول کی فروخت شروع، ضلعی انتظامیہ ناجائز منا فع خوروں کے خلاف کاروائی کرنے سے گریزا،تحصیل پنڈدادن خان میں دونمبر پٹرول کی فروخت کا سلسلہ کھلے عام دھڑلے سے جاری ہیں جلالپورشریف اور گردونواح کے علاقوں میں نجی ایجنسیوں کے مالکان نے مٹی کے تیل اور ناقص موبائل تیل کے ساتھ ساتھ پٹرول کی فروخت بھی شروع کررکھی،جبکہ دو نمبر پٹرول 75روپے سے لے کر100روپے لیٹر تک فروخت ہورہی ہیں ناقص پٹرول کی وجہ سے عوام نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ علاقہ جلالپورشریف کے گردونواح میں انتہائی ناقص پٹرول کی فروخت کی وجہ سے موٹرسائیکل سواروں اور ٹرانسپورٹ حضرات نے انتظامیہ سے انتہائی مایوس ہوکر خاموشی اختیار کرلی ہے ،اور کہا کہ ہماری گاڑیاں اور موٹر سائیکل اس ناقص پٹرول کی وجہ سے خراب ہورہے ہیں،عوام نے سحت تشویش کا اظہار کیا اور حکومت کی طرف سے پٹرول کے نرخوں میں کمی کے باوجود ان دونمبر پٹرول ایجنسیوں کے من مرضی کے ریٹ مقررکررکھے ہیں،اور حکومت کا عوام کو ریلیف دینے کا مزاق بنا رکھا ہے ضلعی انتظامیہ اور اعلیٰ حکام فوری نوٹس لیکر ان کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے،لہذٰان غیر رجسٹرڈ ایجنسیوں پر پابندی لگائی جائے،،،،اہل علاقہ
The post نجی ایجنسیوں پر ملاوٹ شدہ دونمبر پٹرول کی فروخت عروج پر appeared first on جہلم جیو.