جہلم(جہلم جیو)ڈی سی او جہلم اقبال حسین خان کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر جہلم کنول بتول نے مختلف پٹرول پمپوں پر چھاپے مارے اور زیادہ قیمتوں پر پٹرول بیچنے پر پانچ پٹرول پمپ مالکا ن پر جرمانے عائد کئے ۔ انہوں نے اس موقع پر پٹرول کی کوالٹی بھی چیک کی ۔ انہوں نے کہاکہ پٹرول پمپوں پر روزانہ کی بنیاد پر چھاپے مارے جا رہے ہیں تاکہ نئی ارزاں قیمتوں پر پٹرول کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ مقرر کردہ نرخوں سے زائد پر پٹرول بیچنے والوں پر بھاری جرمانے عائد کی کئے جا رہے ہیں اور شہریوں سے بھی گذارش ہے کہ مقررکرد ہ نرخوں پر پٹرول نہ بیچنے والوں کی اطلاع دفتر اسسٹنٹ کمشنر جہلم میں دیں اور فوری کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔
The post اسسٹنٹ کمشنر جہلم کنول بتول کے مختلف پٹرول پمپوں پر چھاپے appeared first on جہلم جیو.