Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

جہلم کھیوڑہ میں پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن میں امیدوار چوہدری ندیم افضل بنٹی کی اہم میٹنگ

$
0
0
جہلم(چوہدری سہیل عزیز)جہلم کھیوڑہ میں پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن میں امیدوار چوہدری ندیم افضل بنٹی کی اہم میٹنگ کارکنوں اور مقامی راہنماؤں کی بھر پور شرکت،کھیوڑہ کی معروف سیاسی شخصیت و راہنما پی ٹی آئی ملک عظمت نے گزشتہ روز چوہدری ندیم افضل بنٹی کی حمایت میں ایک اجتماع کیا اس موقع پر انہوں نے کہا کہ میں اپنے تمام دوستوں اور کارکنوں سے مشاورت کے بعد آج اعلان کررہا ہوں کہ ہم انٹرا پارٹی الیکشن میں امیدوار صدر چوہدری ندیم افضل بنٹی کی حمایت کریں گے اور ندیم افضل بنٹی قائدانہ صلاحیتوں کے مالک ہیں انہوں نے بغیر کسی لالچ کے ایک پارٹی کیلئے کام کیا گزشتہ عام انتخابات میں پی ٹی آئی کا ٹکٹ بھی نہیں لیا بلکہ اپنا ٹکٹ بھی کسی اور کو دے دیا،جو کہ پارٹی کو مضبوط اور یکجا کرنے کیلئے ایک بہت بڑی قربانی تھی،انہوں نے مزید کہا کہ انشاء اللہ اس بار بھی چوہدری ندیم افضل بنٹی بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گے۔

 

The post جہلم کھیوڑہ میں پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن میں امیدوار چوہدری ندیم افضل بنٹی کی اہم میٹنگ appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles