جہلم(الیاس صاد ق وٹو)تحصیل پنڈدادنخان میں کروڑوں روپے کی لاگت سے آئندہ سال پینے کا صاف پانی کے لیے فلٹریشن پلانٹ لگایا جائے گا، مسلم لیگ ن کی ترجیح زندگی کی بنیادی سہولیات کی فراہمی ہے،ان خیالات کااظہار پنجاب گورنمنٹ کی طرف سے پنجاب میں صاف پانی پروجیکٹ کے روالپنڈی ڈویثرن کے ڈائریکٹر اور ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب چوہدری لال حسین نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ضلع جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان جو کہ ایشیا میں معدنی نمک کے حوالہ سے پہلے نمبر پر ہے ،ان کے عوام کو درپیش مسائل جس میں بنیادی مسائل پینے کا صاف پانی ہے جو حل کرنے کیلئے گزشتہ ادوار میں کسی بھی پارٹی نے کوشش نہیں کی مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت کو ہی یہ اعزاز بھی حاصل ہوا کہ انہوں نے تحصیل پنڈدادنخان کے عوام کیلئے پینے کے صاف پانی کیلئے کروڑوں روپے گرانٹ دی ہے عوام کے مسائل کی نشاندہی اور حل ہماری اولین ترجیح ہیں انشاء اللہ تعلیم اور صحت کی بنیادی سہولتوں کی فراہمی کیلئے کوشاں رہیں گے۔
The post آئندہ سال پنڈدادنخان میں پینے کا صاف پانی کے لیے فلٹریشن پلانٹ لگایا جائے گا، چوہدری لال حسین appeared first on جہلم جیو.