جہلم(محمداشتیاق پال)تنظیم خیرالناس جہلم کے زیر اہتمام8مارچ خواتین کے عالمی دن کے موقع پر جبری شادیوں پر ایک سیمینار مقامی ہوٹل میں منعقد ہوگا،جس کی مہمانان خصوصی بیگم چوہدری لال حسین ممبر صوبائی اسمبلی و بیگم چوہدری محمد اشفاق ہوں گی۔تفصیلات کے مطابق تنظیم خیر الناس جہلم سابقہ روایات کی طرح اس سال بھی 8مارچ خواتین کے عالمی دن کے موقع پر فورس میرج (جبری شادیاں)کے حوالہ سے ایک سیمینار آج 8مارچ بروز منگل مقامی ہوٹل میں منعقد ہوگا جس میں سماجی تنظیموں کے علاوہ خواتین ودیگر شرکت کریں گے۔ان خیالات کااظہار چوہدری محمد اقبال ایڈمنسٹریٹر تنظیم خیر الناس جہلم نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
The post تنظیم خیر الناس جہلم کے زیر اہتمام خواتین کے عالمی دن کے موقع پر سیمینار appeared first on جہلم جیو.