Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

وزیر اعلی پنجاب کے مالی تعاون سے ڈاؤن سنڈروم کیلئے پاکستان میں پہلے باقاعدہ ادارہ کا قیام تیزی سے مکمل

$
0
0
جہلم(جہلم جیو)وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی سر پرستی اور مالی تعاون سے ڈاؤن سنڈروم خصوصی بچوں کیلئے پاکستان میں پہلے باقاعدہ ادارہ کا قیام تیزی سے مکمل ہوسکا جس کا باقاعدہ افتتاح ڈاؤن سنڈروم خصوصی بچوں کے عالمی دن 21 مارچ کے موقع پر کیا جائیگا۔ حکومت پنجاب سے گذارش ہے کہ ڈاؤن سنڈروم کو سرکاری سطح پر پانچویں معذوری کا درجہ دیا جا ئے اور معذور بچوں کیلئے قائم اداروں میں ڈاؤن سنڈروم سے متاثرہ بچوں کیلئے علیحد ہ کلاسوں کا اجراء کیا جائے ۔ان خیالات کا اظہار چیئر مین الجلا ل ویلفیئر ٹرسٹ جلال اکبر ڈار نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ چیئر مین الجلا ل ویلفیئر ٹرسٹ جلال اکبر ڈار نے کہاکہ وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے ڈاؤن سنڈروم کو پانچویں معذوری قرار دینے کیلئے متعلقہ اداروں سے رائے مانگی ہے اور امید کی جاتی ہے کہ پنجاب ڈاؤن سنڈروم کو پانچوی معذوری قرار دے کیلئے تمام دیگر صوبوں کیلئے مثال قائم کرے گا۔چیئر مین الجلا ل ویلفیئر ٹرسٹ جلال اکبر ڈار نے کہاکہ پانچ منزلہ الجلال انسٹی ٹیوٹ فار ڈاؤن سنڈروم سپیشل چلڈرن جہلم میں ڈاؤن سنڈروم بچوں کیلئے سٹیٹ آف دی آرٹ کلاس رومز، ہسپتال ، فزیو و سپیچ تھراپی لیب اور رہائشوں کا انتظام کیا گیا ۔ انہوں نے کہاکہ ڈاؤن سنڈروم موروثی معذوری اور اس سے متاثرہ بچوں کو بہترین تربیت اور نشوونما کیلئے ضروری ہے ان کو دیگر معذور بچوں سے علیحدہ رکھا جائے ۔ انہوں نے کہاکہ پورے ملک میں ڈاؤن سنڈروم بچوں کیلئے کوئی ادارہ نہیں اور الجلال انسٹی ٹیوٹ فار ڈاؤن سنڈروم سپیشل چلڈرن اس سلسلے کی پہلی کڑی ہے اور ایسے ادارے پورے ملک میں قائم کئے جانے چاہئے ۔چیئر مین الجلا ل ویلفیئر ٹرسٹ جلال اکبر ڈار نے کہاکہ ڈاؤن سنڈروم بچوں کے حوالے آگاہی از حد ضروری ہے کیونکہ کم علمی کی وجہ سے ڈاؤن سنڈروم بچوں کو دیگر معذور بچوں کے اداروں میں داخل کرایا جاتا ہے جس سے ایسے بچوں کو مناسب علاج دستیاب نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہاکہ فزیو و سپیچ تھراپی، ورزش اور مسلسل تربیت سے ڈاؤن سنڈروم بچوں کو کارآمد شہری بنایا جا سکتاہے اور ان کو ہنر سکھا کر معاشی طور پر خود کفیل بھی بنایا جاسکتاہے۔

 

The post وزیر اعلی پنجاب کے مالی تعاون سے ڈاؤن سنڈروم کیلئے پاکستان میں پہلے باقاعدہ ادارہ کا قیام تیزی سے مکمل appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119