Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

آئندہ بھی حلقہ این اے 62سے فتح مسلم لیگ ن کی ہوگی

$
0
0
جہلم(چوہدری سہیل عزیز)آئندہ بھی حلقہ این اے 62سے فتح مسلم لیگ ن اور میاں برادرن کے چاہنے والوں کی ہوگی،حلقہ کی عوام ہمارا سرمایہ ہیں ان کا دکھ درد ہمارا ہے سابق ایم پی اے و سالار قافلہ مسلم لیگ ن ضلع جہلم چوہدری ندیم خادم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ این اے 62کے عوام نے بلدیاتی الیکشن میں بھی حسب روایت مسلم لیگ ن سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے تاریخی کامیابی سے نوازا ،اس سے قبل میرے والد محترم ایم این اے چوہدری خادم حسین کو عام انتخابات میں تاریخی فتح سے ہمکنار کیا یہ ان کا مسلم لیگ ن اور میاں برادران سے محبت کا منہ بولتا ثبوت ہے ،این اے 62میر ا گھر ہے اور اس علاقہ میں کے عوام مجھ سے بہت زیادہ محبت کرتے ہیں اس علاقہ کے مسائل کے حل کیلئے بھر پور کوشش کررہے ہیں کیونکہ این اے 62کے عوام نے اپنے ووٹ کی طاقت سے میرے والد محترم کو جو فتح دلائی یہ ان کا ہم پر قرض ہے اور ہمارا فرض ہے کہ ان کی خدمت کریں اور ان کے دکھوں کا مدوا کریں۔

 

The post آئندہ بھی حلقہ این اے 62سے فتح مسلم لیگ ن کی ہوگی appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles