جہلم(چوہدری سہیل عزیز)پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن میں جہلم کے ہر ایک کارکن تک پہنچے گا ،ہر شہر ہر قصبہ ہر گاؤں ہر محلہ اور ہر گلی میں کارکنوں سے ملاقاتیں کررہا ہوں ان کی محبت قابل دید ہے سابق ضلعی صدر پی ٹی آئی جہلم چوہدری ندیم افضل بنٹی نے اپنی انتخابی مہم کے حوالہ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ہمیشہ ورکر کا احترام کیا کیونکہ ورکر ہی پارٹی کی طاقت ہوتا ہے ،اور اس کی حیثیت انسانی جسم میں ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہے مجھے میرے سابق ضلعی صدارت کے دور میں بھی کارکنوں اور مقامی راہنماؤں نے اکثریت رائے سے کامیاب کیا۔میں نے بھی ہمیشہ ان کی مشاورت سے ضلعی تنظیم کے فیصلے کیے انشاء اللہ اگر اس بار بھی اللہ نے مجھے عزت دی تو پہلے سے زیادہ کارکنوں کا مقروض ہوں گاا وران کے اعتماد پر پورا اترنے کی بھر پور کوشش کروں گا کوئی بھی فیصلہ کارکنوں اور مقامی راہنماؤں سے مشاورت کے بغیر نہیں ہوگا جو میری اس انتخابی مہم میں میرے ہم سفر ہیں یا مجھے اپنی حمایت کا یقین دلا رہے ہیں۔
The post پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن میں جہلم کے ہر ایک کارکن تک پہنچے گا ،چوہدری ندیم افضل appeared first on جہلم جیو.