جہلم(رانا نوید الحسن)ممتاز قادری نے ناموس رسالتؐ کے جذبے کی خاطر شہادت قبول کر کے اس جذبے کو تقویت دی جس نے اس پاک دھرتی پر غازی عالم دین شہید پیدا کیا اور جس جذبے نے پاکستان میں ناموس رسالت قانون کی بنیاد ڈالی حرمت رسولؐ کے تحفظ کے اس جذبے میں ہی اس ملک کی بنیاد بھی ہے اور بقاء بھی ہے ،ان خیالات کااظہار محمد ساجد کیانی نے صحافی سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ ممتاز قادری کی پھانسی نے پاکستان کے عدالتی اور مساوی انصاف کے نظام کو بھی بری طرح بے نقاب کر دیا ہے جس میں ریمنڈ ڈیوس جیسے قاتلوں کو راہ فرار دی جاتی ہے جس میں لاہور میں ہوئے 12کھلے سیاسی قتل آج تک عدالت کو نظر نہیں آسکے اور جس نظام میں توہین رسالت کے مرتکب افراد کے سال ہاں سال فیصلوں کے منتظر رہتے ہیں اس فرسودہ نظام کو اب تبدیل ہونا ہوگا اور ایسے پاکستان کی بنیاد رکھنی ہو گی جس میں برابری کے ساتھ ہر خاص و عام کو عدل و انصاف تک رسائی ہو سکے۔
The post ممتاز قادری نے ناموس رسالتؐ کے جذبے کی خاطر شہادت قبول کر کے اس جذبے کو تقویت دی،محمد ساجد کیانی appeared first on جہلم جیو.