Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

کھیوڑہ تا پنڈدادنخان پیٹرولنگ پوسٹ کا عملہ گزشتہ 6ماہ سے گاڑی سے محروم،

$
0
0
کھیوڑہ(نمائندہ خصوصی ،راشدخان) کھیوڑہ تاپنڈدادنخان موٹر وے موڑ پر قائم واحدپیٹرولنگ پوسٹ کا عملہ گزشتہ 6ماہ سے گاڑی سے محروم،مرمت کے لیے گئی پیٹرولنگ وین واپس نہیں آئی گزشتہ چھے ماہ سے دو ناکارہ موٹر سائیکلوں پر گشت ذمہ دار اداروں کی نا اہلی کا ثبوت ہے ڈیوٹی پر موجود عملہ گاڑی نہ ہونے کے باعث عملاً ناکارہ ہو کر رہ گیا ہے ایمرجنسی ہیلپ کا مقصد بھی ختم ہو گیا ہے ،حکومت کی طرف سے گاڑی ملنے کی کی پیشرفت نہ ہونے کے برابر۔تفصیلات کے مطابق للّہ موڑ پنڈدادنخان میں واقع پٹرولنگ پولیس کی چیک پوسٹ کی خوبصورت عمارت تو موجود ہے مگر پٹرولنگ کے بنیادی مقصد کی خاطر سٹاف کے پاس گزشتہ 6 ماہ سے گاڑی ہی موجود نہیں،ذرائع کا کہنا ہے کہ 6 ماہ قبل گاڑی خراب ہوئی اور مرمت کے لئے بھیجی گئی مگر ابھی تک گاڑی مرمت نہیں ہو سکی اور نہ ہی اسکے متبادل کوئی گاڑی دی گئی ہے۔صورت حال یہ ہے کہ اس وقت 2 نیم ناکارہ موٹرسا ئیکلوں پر ملازمین برائے نام ہی گشت کر پاتے ہیں ۔واضع رہے کہ گزشتہ کچھ ماہ سے تحصیل پنڈدادنخان بھر میں ٹریفک حادثات اورجرائم میں بھی کسی حد تک اضافہ محسوس ہو رہا ہے اور ایسی صورت میں پٹرولنگ پوسٹ پنڈدادنخان کے پاس گاڑی ہونا اشد ضروری ہے۔سیاسی و سماجی حلقوں کی اعلٰی افسران سے اپیل ہے کہ پیٹرولنگ سٹاف کو جلداز جلد گاڑی دی جائے تاکہ انتہائی حساس علاقے میں قائم اس چیک پوسٹ کا مقصد پورا ہو سکے ۔

 

The post کھیوڑہ تا پنڈدادنخان پیٹرولنگ پوسٹ کا عملہ گزشتہ 6ماہ سے گاڑی سے محروم، appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles