جہلم(محمدوقاراحمدجنجوعہ)ڈی سی او اقبال حسین خان نے بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن راولپنڈی کے ایر اہتمام ہونیوالے میٹرک کے امتحانات کے لئے قائم امتحا نی مراکز کا دورہ کیا اورانتظامات کا جائزہ لیا۔ ڈی سی او اقبال حسین خان گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نمبر 1 سول لائنز روڈ اور گورنمنٹ گرلز ہائی سکول مشین محلہ نمبر 3 میں قائم امتحانی مراکز میں گئے ۔ انہوں نے نگرانی پر مامو ر عملہ اور امتحانات دینے والی طالبات سے سنٹر میں موجود سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔ انہوں نے کہاکہ امتحانات کاپر امن انداز میں انعقاد یقینی بنانے کیلئے تمام امتحانی نگرانی کے دو سو گز کی حدود میں دفعہ 144 کا نفاذ کیا گیاہے تاکہ کوئی غیر متعلقہ شخص امتحانی مراکز کی حدود میں داخل نہ ہو سکے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت پنجاب نے قابل اور باصلاحیت طالبعلوں کی ہمیشہ حوصلہ افزائی کی ہے اور ہونہار اور قابل طالبعلموں کیلئے میٹرک کا امتحان اپنی صلاحیتوں کو ثابت کرنے کا پہلا مرحلہ ہے اور اس مرحلہ کو مکمل طور پر شفاف بنایا گیاہے۔
The post ڈی سی او اقبال حسین خان نے ہونیوالے میٹرک کے امتحانات کے لئے قائم امتحا نی مراکز کا دورہ کیا appeared first on جہلم جیو.