جہلم(محمداشتیاق پال)شہنشاہ ولایت حضرت پیر میاں غلام نبی کا 258واں سالانہ عرس مبارک 5مارچ تا 7مارچ بمقام درگاہ معلہ حضور پیر مغل کیان جوڑا شریف ڈنگہ روڈ ضلع گجرات میں فیضان نظر صاحبزادہ پیر محمد افضل نقشبندی قادری و سجادہ نشین پیر جہانگیر افضل نقشبندی قادری منعقد ہوگا،5مارچ بروز ہفتہ بعداز نماز مغرب ختم پاک غسل مبارک چادر پوشی و چراغاں ہوگا،6مارچ بروز اتوار کو جھنڈے ڈالیاں اور پیدل قافلے دربار شریف پہنچیں گے بعداز نماز عشاء محفل نعت جس میں نعت خوان محسن رضا آف مرید کے جبکہ خصوصی بیان مفتی فیاض احمد سعیدی ہوگا،جبکہ محفل سماع میں شاہد علی نصرت قوال ہمنوا اور غلام عباس قوال اور ہمنوا ہدیہ عقیدت پیش کریں گے۔7مارچ بروز سوموار کو حاضری درگاہ معلہ حضور باوا اور عالم اسلام کیلئے اختتامی دعا ہوگی۔
The post شہنشاہ ولایت حضرت پیر میاں غلام نبی کا 258واں سالانہ عرس مبارک 5مارچ تا 7مارچ appeared first on جہلم جیو.