جہلم(جہلم جیو)طلبہ ملک وقوم کی ترقی اور خوشحالی کی خاطر حصول علم کو اپنا اوڑھنا بچھونا بنا لیں کیونکہ انسان علم کی بدولت ہی بلندیوں کو چھوتا ہے۔جن قوموں نے علم سے اپنا ناتا توڑا وہ ترقی کی دوڑ میں پیچھے رہ گئیں۔حدیث نبویﷺ کے مطابق ’’علم نور ہے ‘‘لہذا ہر انسان کو نہ صرف دنیا بلکہ آخرت کیلئے بھی علم کی روشنی درکار ہے۔ان خیالات کااظہار گورنمنٹ ہائی سکول بدومیں نویں جماعت کی طرف سے جماعت دہم کو دی جانے والی الوداعی پارٹی کے موقع پر ایس ایس ٹی حافظ محمد عمر نے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب کی صدارت سکول کے سینئر ہیڈ ماسٹر محمد آصف گوندل نے کی جبکہ سٹیج سیکرٹری کے فرائض ایس ایس ٹی احسان الہٰی شاکرؔ نے ادا کیے۔تقریب کاآغاز محمد سہیل کی تلاوت قرآن مجید اورمحمد میسر کی نعت رسول مقبول ﷺ سے ہوا۔تقریب کے اختتام پر جماعت نہم کی طرف سے دہم کے طلبا،سٹاف اور ملازمین کی بریانی سے تواضع کی گئی یوں یہ پروقار اور شاندار الوادعی تقریب ملکی خوشحالی اور طلباء کی کامیابی کی دعا کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی اورپاکستان زندہ باد کے نعروں کی گونج میں طلباء ایک دوسرے سے بغل گیر ہوتے اپنے اپنے گھروں کو چل دیے۔
The post طلبہ ملک وقوم کی ترقی اور خوشحالی کی خاطر حصول علم کو اپنا اوڑھنا بچھونا بنا لیں،حافظ محمد عمر appeared first on جہلم جیو.