Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

بھٹہ خشت پر کام کرنے والے مزدوروں کے بچے ہمارے بچے ہیں،چوہدری تصورحسین

$
0
0
جہلم(رانا نوید الحسن)بھٹہ خشت پر کام کرنے والے مزدوروں کے بچے ہمارے بچے ہیں کسی کو بھٹہ مالکان کی پگڑیاں اچھالنے کی اجازت نہیں دیں گے اگر جھوٹے بے بنیاد مقدمات درج کرنے کا سلسلہ بند نہ ہوا تو بھر پور احتجاج کریں گے ان خیالات کا اظہار بھٹہ خشت یونین جہلم کے سابق جنرل سیکرٹری چوہدری تصور حسین نے صحافیوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مذید کہا کہ حکومت کا چائلڈ لیبر پر پابندی لگانے کی ہم مکمل حمایت کرتے ہیں کیونکہ بھٹوں پر کام کرنے والے مزدوروں کے بچوں کو ہم سب اپنے بچوں کی طرح سمجھتے ہیں مزدو ر کے بچوں کو تعلیم حاصل کر کہ آگے بڑھنا چاہے لیکن سرکاری محکموں کے افسران بلاوجہ بھٹہ خشت کے مالکان کو بلاوجہ تنگ کر رہے ہیں اور اپنی کارکردگی بنانے کے لیے جھوٹے اور بے بنیاد مقدمات درج کر رہے ہیں جس کی ہم بھر پور مذمت کرتے ہیں اور وارننگ دیتے ہیں کہ کسی کو بھٹہ مالکان کی پگڑیاں اچھالنے کی اجازت نہیں دیں گے اور اگر یہ سلسلہ بند نہ ہوا تو ہم بھر پور احتجاج کریں گے

 

The post بھٹہ خشت پر کام کرنے والے مزدوروں کے بچے ہمارے بچے ہیں،چوہدری تصورحسین appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles