پنڈدادنخان(تحصیل رپورٹر)پائیدار سیمنٹ کے چیئرمین اے رفیق خان کا زیر تعمیر کریشر کا دورہ،تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔تفصیلات کے مطابق پائیدار سیمنٹ فیکٹری کے چیئرمین اے رفیق خان نے گزشتہ روز فیکٹری میں زیر تعمیر نئے کریشر پلانٹ کا دورہ کیا اور تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔اس موقع پر انکے ہمراہ فیکٹری ورکس کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر قسیم نعمت اللہ صدیقی،جنرل مینجر سید فراست عباس،مینجرفنانس طاہر محمود جوڑا،کوائری مینجر رانا سلیم،مینجر ایڈمن میجر ہارون چیمہ اور میجر عباس بھی تھے۔چیئرمین اے رفیق خان نے کام کی رفتار کو مزید تیز کرنے کی ہدایات دیں۔اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات تھے۔
The post پائیدار سیمنٹ کے چیئرمین اے رفیق خان کا زیر تعمیر کریشر کا دورہ، appeared first on جہلم جیو.