Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

تھر کا معاملہ بہت زیادہ گھمبیر ہے ،علی عمران شاہین

$
0
0
جہلم( وسیم تبریز) جامع مسجد اقصیٰ اسلامک سنٹر میں آج ہفت روزہ جرار کے ایڈیٹر علی عمران شاہین نے،ملکی موجودہ حالات اور ہماراکردار پر روشنی ڈالی،جس میں بڑی تعداد میں صحافی بھائیوں اور دیگر بھائیوں نے شرکت کی ،انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان پر انڈیا دباو ڈال کر اپنی تمام باتئیں منواتا ہے ،اب حملہ پٹھانکوٹ میں ہوا اور ،ایف ،آئی ،آر پاکستان میں کاٹی جا رہی ہے اور حالیہ انڈیا میں جو مجاہدین اور انڈین فوج کے درمیان جو جھڑپ ہوئی اس میں کشمیری نوجوان شامل تھے لیکن بھارت نے پھر انتہائی ڈھٹائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے الزام پاکستان پر لگا دیا ، حکمران یہ بتائیں کہ انڈیا جو کہ ہمارے تمام اندرونی معاملات میں ،ملوث ہے اور اسکا باقائدہ پاکستان اظہار بھی کر چکا ہے ،اس معاملے میں بھارت نے پاکستان کے ساتھ کتنا تعاون کیا،۔اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ اس وقت تھر کا معاملہ بہت زیادہ گھمبیر ہے ،وہاں پھر آئے دن اموات کا سلسلہ جاری ہے اور یہ وطن عزیز کے لیئے انہتائی شرم کی بات ہے ،ہم سے جو ہوسکا اور اپنے وسائل کے مطابق ہم نے کیا اب یہ حکومت کو چایئے کہ وہاں بنیادی سہولیات فراہم کرے ،آخر پر سوال وجواب کی نشست ہوئی،جس میں صحافی بھائیوں نے عمران شاہین سے مختلف موضوعات پر سوالات کیئے ،جس کس انہوں نے جوابات دیئے،اس قبل انہوں نے جامع مسجد راجڑ کلاں سرائے عالمگیر کا افتتاح کو موقع پر کہا کہ یورپ میں عیسائی چرچ فروخت کر رہے ہیں اور مسلمان انہیں خرید کر مساجد میں تبدیل کر رہے ہیں اور یہ ان غیر مسلموں کے لیئے لمحہ فکریہ ہے کہ اسلا م تیزی کے ساتھ پھیل رہا ہے ،اور وہ اس خائف بھی ہیں لیکن مادر پدر آزاد نسل اس وقت ان باتوں سے مبراء ہیں اور ویسے بھی اللہ اور اسکے رسول ﷺ کا ارشاد گرامی کہ اسلام قیامت تک قائم رہنے والا دین ہے اور ان شاء اللہ رہے گا

 

The post تھر کا معاملہ بہت زیادہ گھمبیر ہے ،علی عمران شاہین appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119