Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

رحمت ہی رحمت ہے۔۔۔ تحریر۔ عمر بٹ جناح جرنلسٹ رائٹر فورم جہلم

$
0
0

جب الفاظ روتے ہیں اور آنسو باتیں کرتے ہیں اسی کیفیت میں مبتلا 70 برس کے مستری(راج) انتہائی پریشانی کے عالم میں ، اپنی نم آنکھوں سے اپنے جواں سال بیٹے کی اچانک بیماری کی بات کرتے کرتے رک جاتے ہیں ، ان کی آواز نکل ہی نہیں پاتی کیونکہ شدت کرب اس کی آواز کو دبوچ لیتی ہے ایک غم کا کوہ گراں ہے کہ بیٹے کے درد کا پہاڑجو ان ناتواں کندھوں پر تھا۔
چھوٹے سے شہر کا باسی اور اسلام آباد جیسے بڑے شہر کے بڑے بڑے ہسپتال، بڑے نام کے چھوٹے دل والے ڈاکٹرز کا سامنا، جی با با۔بولو۔جی جی میرے پتر نوں تپ(بخار) چڑھ گیا سی تے، او جہڑے ہسپتال گیا تے اوناں نے اس نوں ٹیکہ لگایا سی اس دے بعد فیر منڈے دی تکلیف دودی گئی ،مڑ پتا لگیا اے اینوں گردے دا درد ہو ریا اے۔ اک ٹیسٹ کرایا سی تے فیر ٹیسٹ ہی ٹیسٹ ہون لگ پئے۔
ٹھیک ہے با با میں نے کچھ دوائیاں لکھ دی ہیں اس کے گردے خاصے خراب ہو چکے ہیں تم اسے کسی گردے صفائی سنٹر میں لے جاؤ۔
اے گل ای پترا ساری اور مستری صاحب کے آنسو گرنے لگے اور ڈب ڈبائی آواز میں کہنے لگا ہون تے پلے کھک نہیں رہیا۔ اسی اثناء چیرمین صاحب نے اپنے ادارے کے انچارج کو فون کرتے ہوئے کہا، ابھی ایک بابا جی آپ کے پاس آ رہے ہیں ان کے بیٹے کی رپورٹ کا تفصیلی جائزہ لے کر اس کا علاج شروع کروا دیں
جی یہ ہے چھوٹے سے شہر کے بڑے دل والوں کا مرکز(رحمت کڈنی کئیر سنٹر) جہاں اللہ کی رحمت ہے یہ پریشان حال مریضوں کیلئے شفا خانہ ہے علاج گاہ ہے یہاں اللہ کی مخلوق کے لئے ہمدردی، پرخلوص محبت و خدمت صرف اللہ کی رضا کیلئے ہمہ وقت متحرک اور تیار رہتی ہے
13 برس کے متر عرصہ میں رحمت ویلفےئر فاؤنڈیشن نے ادارہ کے بانی مرزا عبدالرشید کی انتہائی محنت و بھرپورمالی معاونت اور زیر نگرانی طارق مغل (چیرمین)چوہدری محمد صابر (صدر) اعجاز احمد اور ان کی ٹیم نے انتہائی مخلصانہ شب و روز کاوشوں سے اول فری ڈسپنسری پر اور اب ایک باقاعدہ کڈنی سنٹر پر کام شروع کیا گردے کی بیماری عام ہو رہی تھی اور اس طرح کڈنی سنٹر پر کام بڑھنے لگا اور آج اس سنٹر میں 8 ڈائیلسزمشین ضیاء صاحب کی زیر نگرانی مریضوں کو صبح و شام گردے کی صفائی پر کام کر رہی ہیں غرباء مساکین کیلئے فری سہولت علاج ہے
ادارہ ہذا کی کونسل نے گردے کی بیماری کے بڑھتے ہوئے معاملے پر غور کیا اور پینے کیلئے صاف اور صحت مند پانی کا مہیا نہ ہونا وجہ سامنے آئی۔
رحمت ویلفےئر فاؤنڈیشن نے چند سالوں میں شہر کے چاروں اطراف واٹر فلٹریشن پلانٹ لگا دئے جس سے ہزاروں لوگ روزانہ پینے کیلئے صاف اور صحت مند پانی سے مستفیدہو رہے ہیں علاوہ ازیں ضلع بھر کے سرکاری سکولوں میں واٹر ٹینک کی صفائی۔ الیکٹرک واٹر کولر کی تنصیب اور بورنگ برائے فراہمی آب جیسی سہولت بھی بہم پہنچائی تاحال یہ سلسلہ جاری ہے
رحمت کڈنی سنٹر کی جہاں عمارت مکمل اور صحت مند ماحول رکھتی ہے وہاں سٹاف بھی فرض شناس اور خوش اخلاق ہے دوران ڈائیلسسز مریضوں کیلئے موسم کے مطابق اندرونی ماحول گرم و سرد رکھنے کا انتظام ہے بجلی جانے کی صورت میں ہیوی جنریٹر بھی ہے۔ الحمداللہ اب تک سینکڑوں مریض شفاء یاب ہو کر نئی زندگی کیطرف لوٹ چکے ہیں ۔ وگرنہ ہمارے اکثر ہسپتال اس نہج ہر پہنچ چکے ہیں جس پر ایک آویزاں بینر قابل فکر ہے
!! یہاں سونے کے زیورات، گھر کے کاغذات رکھوا کر ادویات حاصل کی جا سکتی ہیں !!!
خدارا کیا انسانیت مر گئی ہے یا پھر یہ لوگ کسی اور دنیا کے ہیں ۔ ایک رحمت کڈنی سنٹر کی ٹیم ہے جو مریضوں کی بیماری و تعداد میں اضافہ ہونے پر محض اس لئے پریشان ہے کہ ہم کسی بھی مریض کو بنا علاج یہاں سے نہ جانے دیں ، اس کیلئے انتظامیہ فاؤنڈیشن عمارت میں توسیع، ڈائیلسسز مشینوں کی تعداد میں اضافہ و مریضوں کیلئے دیگر سہولیات کی فراہمی کیلئے سر توڑ کوشش کر رہی ہے۔
ایسے اخوت و جذبہ خدمات سے سر شار لوگ نہ کوئی الگ شناخت پیدا کرنا چاہتے ہیں اور نہ ہی کوئی نعرہ الگ بنانا چاہتے ہیں انہیں مریضوں کی تکلیف میں شفاء لانی ہے۔ مردہ چہروں پر رونق لانی ہے کیونکہ دل دکھنے پر اللہ تعالیٰ بے چین ہو جاتے ہیں اور اللہ تعالیٰ اپنی مخلوق کی تکلیف پر بے چین ہو تو اس کے بندے کیسے چین سے رہ سکتے ہیں ۔ اللہ تعالی کی مخلوق کو راحت پہنچانے کیلئے ہمہ تن برسرپیکار رہتے ہیں کیونکہ وہ بخوبی آگاہ ہیں کہ ایک دن ایسا آنے والا ہے جو آ کر رہیگا۔
جو تم نہاو گے نہیں نہلائے جاؤ گے
تم لباس پہنو گے نہیں لباس پہنائے جاؤ گے
جب تم مسجد جاؤ گے نہیں لے جائے جاؤ گے
اور تم نماز نہیں پڑھ سکو گے بلکہ تماری نماز پڑھائی جائے گی
اس دن سے ڈرو اس دن سے ڈرو
جب کوئی کسی کے کام نہ آ سکے گا نہ تم اور نہ کوئی اور
دم بھر کو سوچیں تو اس سے پہلے کے سوچنے کی مہلت بھی ختم ہو جائے ، سچی بات رحمت ہی رحمت ہے یہاں بھی اور وہاں بھی۔۔۔۔۔اللہ ہمارا حامی و ناصر ہو۔۔

The post رحمت ہی رحمت ہے۔۔۔ تحریر۔ عمر بٹ جناح جرنلسٹ رائٹر فورم جہلم appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles