جہلم(چوہدری سہیل عزیز)پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن میں امیدوار صدر ندیم افضل بنٹی کی انتخابی مہم کے حوالہ سے سابق ضلع ناظم کی رہائش گاہ پر اہم میٹنگ ہوئی جس میں سابق ضلع ناظم و سربراہ لدھڑ خاندان چوہدری فرخ الطاف، خلیفہ مظہر چوہدری، سابق ضلعی سیکرٹری پی ٹی آئی جہلم راجہ شاہ نواز، چوہدری بشارت ،راجہ خرم لہڑی ،راہنما پی ٹی آئی سوہاوہ ،رفعت زیدی جنرل کونسلر راجہ شہباز،ابراہیم خان و دیگر شامل تھے اس میٹنگ میں چوہدری ندیم افضل بنٹی کی انتخابی مہم کے لائحہ عمل کے حوالہ سے مختلف معاملات زیر بحث آئے سابق ضلع ناظم چوہدری فرخ الطاف جو کہ چوہدری ندیم افضل بنٹی کو سپورٹ کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ اب اسی طرح ہم نے محنت جاری رکھی تو چوہدری ندیم افضل بنٹی ایک بار پھر پاکستان تحریک انصاف ضلع جہلم کے صدر منتخب ہو ں گے،جبکہ ندیم افضل بنٹی نے کہا کہ جس طرح آپ میر ی انتخابی مہم چلا رہے ہیں اللہ کے فضل و کرم سے آپ کی محنت رنگ لائے گی ،
The post سابق ضلع ناظم چوہدری فرخ الطاف کی رہائش گاہ پر ندیم افضل بنٹی کی میٹنگ appeared first on جہلم جیو.