جہلم(محمداشتیاق پال)نواں سالانہ رفاقت بگدر میلہ 26فروری بروز جمعتہ المبارک بوقت 2بجے دن کنتریلی میں منعقد ہوگا،جس کے مہمان خصوصی ممبر صوبائی اسمبلی مہر محمد فیاض ،سابق ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری ندیم خادم،سابق ممبر قومی اسمبلی ملک جمیل اعوان جبکہ خصوصی آمد میں ٹی ایم او جہلم ملک عابد حسین ،میجر (ر)محمد آصف،اظہر اقبال ڈار وائس چیئرمین یونین کونسل کالاگجراں،ملک محمد ارشد سابق ناظم یونین کونسل کالاگجراں،بین الاقوامی شہرت یافتہ آرٹسٹ آفتاب احمد بٹ،چوہدری منظور رضا اشرف کیپری ،کونسلر ملک انعام الحق ودیگر ہوں گے۔بانی بگدر میلہ مرزا راشد اقبال میر نے صحافیوں کو بتایا کہ عوام کو صحت مند سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے میں اس میلہ کا اہتمام کیا جاتا ہے پہلوان رفاقت جس نے چار من 35سیر کا بگدر اٹھایا تھا رفاقت بگدر میلہ میں مقابلہ 4من سے شروع ہو کر 5من تک ہوگا جس میں کامیاب پہلوانوں کو انعامات اور شیلڈز دی جائیں گی جبکہ شائقین میلہ میں دو عمرے کے ٹکٹ اور جیتو پاکستان کے پروگرام ٹکٹ بذریعہ قرعہ اندازی دیے جائیں گے،
The post نواں سالانہ رفاقت بگدر میلہ 26فروری بروز جمعتہ المبارک کنتریلی میں منعقد ہوگا appeared first on جہلم جیو.