جہلم(محمداشتیاق پال،مستفیض اقبال بخاری،عبدالغفور بٹ)سابق صدر ڈسترکٹ بار جہلم راجہ طارق محمود اور راجہ خالد محمود ایڈووکیٹ کے والد سینئر ممبر ڈسٹرکٹ بار جہلم راجہ طالب مہدی انتقال کر گئے،مرحوم کی نماز جنازہ جہلم اور ان کو آبائی گاؤں بجوالہ کلاں میں ادا کرنے کے بعددفنا دیا گیا،نماز جنازہ میں وکلاء برادری ،صحافیوں ،تاجران،سیاسی،سماجی،مذہبی اور ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد نے شرکت کی اس موقع پرمنظور الحق ڈار ایڈووکیٹ، سید محمد اقبال بخاری ایڈووکیٹ ،راجہ شکیل احمد ایڈووکیٹ،محمد نصیب ایڈووکیٹ،لالہ عبدالغفور ایڈووکیٹ،حافظ سمیع کھوکھر ایڈووکیٹ،محمد شمیم ایڈووکیٹ و دیگر نے مرحوم کیلئے دعائے مغفرت اور اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا،یاد رہے کہ سینئر ممبر ڈسٹرکٹ بار جہلم راجہ طالب مہدی بار کے سینئر ترین اور مایہ ناز وکیل تھے ،
The post سینئر ممبر ڈسٹرکٹ بار جہلم راجہ طالب مہدی انتقال کر گئے appeared first on جہلم جیو.